لاہور (ویب ڈیسک): سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ جہاں بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر جگہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، کرکٹ اب ایک تفریح بن چکی ہے اور پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ رکاوٹیں ہمیشہ صرف بھارت کی طرف سے کھڑی کی جاتی ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان میں پاک بھارت میچز ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا، ہم تو کرکٹ کے لیے شارجہ میں بھی بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے پاک بھارت کرکٹ کو مس کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔