Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں: وزیر خزانہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں: وزیر خزانہ
پاکستانتازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں: وزیر خزانہ

Published April 8, 2023
Tags: اسپرنگز اور سالانہ میٹنگز ہوتی ہیں ایک بھی بین الاقوامی ادائیگی لیٹ نہیں کی مشکل معاشی حالات کے باوجود
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ مجھے آئی ایم ایف نے منع کر دیا ہے، مجھے آئی ایم ایف منع نہیں کر سکتا، پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا وزارت خزانہ کی اہم ذمہ داری پیسوں کے حوالے سے ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے کا کہا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو رقم فراہم کرنے کے لیے 10 اپریل کی مہلت دی گئی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت بھی دی کہ 11 اپریل تک پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج سحری سے پہلے روانہ ہوکر کل امریکا پہنچنا تھا، پرسوں سے ورلڈ بینک سے اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کرنی تھی لیکن آئی ایم ایف اجلاس سے متعلق میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کی اپریل میں اسپرنگز اور سالانہ میٹنگز ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی بحران کی کیفیت ہے، بحیثیت قوم ہم ایک بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے کہنے پر میں نے دورہ امریکا ملتوی کر دیا ہے، ملکی حالات کے پیش نظر واشنگٹن میں میٹنگز میں ورچوئل شرکت کروں گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا اہم قومی معاملات پر لوز ٹاک اور لوز تجزیہ مناسب نہیں ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ مجھے آئی ایم ایف نے منع کر دیا ہے، مجھے آئی ایم ایف منع نہیں کر سکتا، پاکستان آئی ایم ایف کا ممبر ہے بھکاری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا مشکل معاشی حالات کے باوجود کوئی ایک بھی بین الاقوامی ادائیگی ایک منٹ بھی لیٹ نہیں کی، پاکستان نے 11 ارب ڈالر کی عالمی ادائیگیاں کی ہیں ، آئی ایم ایف کی جتنی کیوریز آئیں سب کا تسلی بخش جواب دیا ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے والا ہے، ایک دوست ملک آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کی تصدیق کر چکا ہے اور ایک دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کا انتظار ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2017 میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کو 24 ویں معیشت بنا دیا تھا لیکن پچھلی حکومت نے پاکستان کو 24 ویں معیشت سے 47ویں معیشت بنا دیا، پاکستان اس بھنور سے نکلےگا، پاکستان کو دوبارہ سے 24ویں معشیت بنانےکی طرف سمت تبدیل کریں گے۔

TAGGED:اسپرنگز اور سالانہ میٹنگز ہوتی ہیںایک بھی بین الاقوامی ادائیگی لیٹ نہیں کیمشکل معاشی حالات کے باوجود
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدرنے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا
Next Article امپائر علیم ڈار کا شاندار کیریئر اختتام پذیر، گارڈ آف آنر سے رخصت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ واشنگٹن سےمنظوری سے مشروط

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے تاہم سٹاف لیول…

February 10, 2023
پاکستان

صدر کو اندھیرے میں رکھ کر قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن قانون کا مذاق ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے؛ بیرسٹر سیف

پشاور (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ بل واپس بھیجتے وقت کسی…

August 21, 2023
پاکستانکاروبار

CPPA کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں‌پھر درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ…

September 20, 2023
پاکستانتازہ ترین

حکومت سازی: معاملات آج،کل طے پاجائینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: کنڈی

لاہور (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ…

February 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?