Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری کا شکارہے، عالمی بینک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری کا شکارہے، عالمی بینک
پاکستانکاروبار

پاکستان انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری کا شکارہے، عالمی بینک

Published April 2, 2023
Tags: Featured انسانی وسائل میں عدم مساوات ہے پاکستان کے انسانی وسائل کم ہیں تعلیم کی شرح اور معیار تعلیم میں کمی ہے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری پاکستان کے 2047 تک ایک اعلیٰ متوسط آمدنی والا ملک بننے کے ہدف کے حصول کو محدود کر دے گی۔ایک ملکی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 ہے جوکہ ہر لحاظ سے کم ہے، جنوبی ایشیا کے ہیومن کیپیٹل انڈیکس کی اوسط 0.48 ہے، بنگلہ دیش کی 0.46 اور نیپال 0.49 پر ہے۔

پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو کے مطابق ’اگر پاکستان انسانی سرمائے کی ترقی میں موجودہ رفتار کے ساتھ گامزن رہتا ہے تو 2047 تک اس کی فی کس جی ڈی پی مجموعی طور پر محض 18 فیصد بڑھے گی‘۔

World Bank report advises maximum spending on human resources in Pakistan
Visit: https://t.co/VoZm2igXDN pic.twitter.com/3CHgp3b36n

— Desi Akhbar (@Desi_Akhbar) March 18, 2019

انسانی وسائل پاکستان کی دولت کا 61 فیصد بنتا ہے، پھر بھی اس کے انسانی وسائل کی سطح دنیا میں سب سے کم ہے، کورونا وبا اور 2022 کے سیلاب سے قبل ایک اندازے کے مطابق 75 فیصد پاکستانی بچے پڑھنے لکھنے سے قاصر تھے۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ اگر پاکستان انسانی وسائل کی سرمایہ کاری اور اس کی ہیومن کیپٹل انڈیکس کو دیگر ممالک کی سطح تک بڑھانے کی کوشش کرے تو یہ فی کس 32 فیصد تک بڑھ سکتا ہے لیکن اگر پاکستان اپنے انسانی وسائل اور اس کے استعمال دونوں کو بہتر بنالیتا ہے تو فی کس جی ڈی پی 144 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے عوام اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرکے بڑی اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے انسانی وسائل کم ہیں اور گزشتہ تین دہائیوں میں اس میں معمولی بہتری آئی ہے۔

انسانی وسائل میں عدم مساوات امیر اور غریب، مرد اور خواتین اور دیہی اور شہری علاقوں اور صوبوں کے درمیان وقت کے ساتھ ساتھ برقرار ہے یا وسیع ہوتی گئی۔

پاکستان میں بچوں کی نشوونما درمیانی آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، صوبے کے لحاظ سے صرف 40-59 فیصد چھوٹے بچے بہتر نشونما کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ اس کے ہم عصر ممالک میں یہ اوسط 75 فیصد ہے۔

5 سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد بچے سٹنٹ گروتھ کا شکار ہوتے ہیں، 5 سال سے کم عمر کے 18 فیصد بچے ضائع ہو جاتے ہیں اور5 میں سے ایک سے بھی کم بچے ابتدائی تعلیم کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔

مناسب غذائیت کی جانچ کے بنیادی عوامل خوراک کی مقدار، ماحولیاتی صحت اور بچوں اور خواتین کی دیکھ بھال ہیں، پاکستان میں 2 سال سے کم عمر کے بہت کم بچوں کو یہ تینوں مناسب مقدار میں دستیاب ہیں۔

کورونا وبا نے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے انسانی وسائل پر تقریباً ایک دہائی کی پیش رفت کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 سے کم ہو کر 0.37 ہو جائے گا جو اس کی 2012 کی شرح سے بھی کم ہے۔

تجرباتی مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ بچوں کے اسکول چھوڑنے کے سبب تعلیم کی شرح اور معیار تعلیم میں کمی ہے۔

TAGGED:Featuredانسانی وسائل میں عدم مساوات ہےپاکستان کے انسانی وسائل کم ہیںتعلیم کی شرح اور معیار تعلیم میں کمی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت کو نیٹو کی مستقل رکنیت دینے پر کوئی غور نہیں ہورہا، عہدیدار
Next Article عالمی ریکارڈ: کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی اور اوتھل میں کارروائی، 2052 کلو گرام چرس برآمد

اوتھل (ویب ڈیسک): پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی اور اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی…

May 18, 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے بھائی جان کی’ٹائیگر 3′ کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کا بالآخر انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ یش…

October 16, 2023
پاکستان

کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گارڈن میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں گولی مار…

March 31, 2023
دنیا

40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک): مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 18 جنوری کو منعقد ہوگا. 40 کے…

January 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?