پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان کے سعودی فٹبال ٹیم کے خلاف شاندار گول کے چرچے ہر جگہ ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ میں سعودی عرب کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی کہ اسی دوران کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک فری کک مل گئی۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مائرہ خان نے فری کک پر شاندار ہٹ لگائی جو سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہاتھوں کو چھوتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی اور اس طرح میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔
World's greatest sporting family and its legacy lives on!
Hashim Khan would be so proud. 🇵🇰🇵🇰🇵🇰pic.twitter.com/xith8VJybN
— FootballPakistan.com (@FootballPak) January 19, 2023
گراؤنڈ میں موجود کمنٹیٹرز اور تماشائی بھی شاندار گول کرنے پر مائرہ خان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
الجوائز الفردية 🎖
أفضل لاعــبـة "ماريا جميل خان" 🇵🇰
أفضل حارسة " سارة خالد " 🇸🇦
هدافة البطولة "أنولايا علي" 🇰🇲#البطولة_الدولية_الودية_للسيدات pic.twitter.com/t08BsPfyNs
— إدارة الكرة النسائية – SAFF (@saff_wfd) January 19, 2023