Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں؛ کبریٰ خان کا اظہار برہمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں؛ کبریٰ خان کا اظہار برہمی
انٹرٹینمنٹ

لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں؛ کبریٰ خان کا اظہار برہمی

Published July 24, 2023
Tags: Featured میڈٰیا میں کام کرنے والےلوگ آسان ہدف ہیں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکارہ کبریٰ خان نے اداکاروں کے کردار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گھناؤنے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے لوگ ہمارے خلاف ہر طرح کی باتیں کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سابق فوجی افسر عادل راجا نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں الزام عائد کیاتھا کہ انہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز و اداکاروں کو سابق اعلیٰ فوجی افسران اور سیاستدانوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکاروں کو جب سیاستدانوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تو اس وقت ان کی نامناسب ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔

عادل راجہ نے اپنی ویڈیو میں مخصوص اداکاروں کے نام نہیں لیے تاہم انہوں نے اشارے کے طور پر انگریزی حرف کا استعمال کیا جن میں ایک ’ایم کے‘ (MK) دوسری ’کے کے‘ (KK) تیسری ’ایم ایچ‘ (MH) اور چوتھی ’ایس اے‘ (SA) ہیں۔

ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی، اور ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں اور صارفین نے ان چاروں اداکاروں پر سنگین الزامات عائد کرنے کے ساتھ ٹرولنگ بھی کی تھی۔

جس کے بعد کبریٰ خان نے سوشل میڈیا سے نامناسب مواد ہٹانے اور کارروائی کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کارروائی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر آئے روز اداکاروں کے کردار پر گھناؤنے الزامات اور ٹرولنگ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کبریٰ خان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میڈٰیا میں کام کرنے والےلوگ آسان ہدف ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنے حق کے لیے نہیں لڑسکتی تو میں دوسروں کے حق کے لیے بات بھی نہیں کرسکتی، پہلے بھی میرے خلاف سوشل میڈٰیا کئی باتیں پھیلائی گئیں لیکن میں نے نظرانداز کرلیا، لیکن حالیہ الزامات پر میں چپ نہیں بیٹھ سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کسی نہ کسی اداکار پر الزام لگا کر انہیں ذلیل کیا جاتا، یہ معمول بن گیا ہے۔

کبریٰ نے کہا کہ الزامات اور تہمت لگانے کے حوالے سے اداکار آسان ہدف ہیں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے فن پر توجہ دیتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’لوگ مانتے ہیں کہ اگر ہم میڈیا میں کام کرتے ہیں تو ہماری زندگی ان کی زندگی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا حق ہے کہ وہ میڈیا میں کام کرنے والے لوگوں کے حوالے سے ہر طرح کی باتیں کرسکتے ہیں۔‘

’آپ میرے کام اور فن پر تنقید آپ کرسکتے ہیں لیکن میری ذاتی زندگی اور کردار پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔‘

کبریٰ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کے الزامات لگائے گئے انہیں دیکھ کر میری ذہنی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، مجھے معاملے کو سمجھنے میں دو دن لگے کہ آخر ہوکیا رہا ہے؟ ’

’جب مجھے معاملہ سمجھ میں آیا تو میں نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی، لوگ کہتے ہیں کہ میرا اس معاملے میں نام ہی نہیں تھا مجھے اس وقت ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، پھر میں نے سوال کیا کہ اگر میرا نام نہیں تھا تو میری تصویر کیوں تھی؟ آپ نام غلط لے سکتے ہیں لیکن تصویر تو میری تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر میں نے اپنے خلاف ایسی چیزیں دیکھی جس کی وجہ سے مجھے شدید گھبراہٹ ہونا شروع ہوگئی اور مجھے اسپتال جانا پڑا۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے گزرے کافی وقت ہوگیا ہے لیکن آج بھی اگر میں سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرتی ہوں تو 10 میں سے ایک شخص لازمی مذکورہ معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے۔

TAGGED:Featuredمیڈٰیا میں کام کرنے والےلوگ آسان ہدف ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کولمبو : پاکستان کی شاندار باؤلنگ، سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ
Next Article الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔ترجمان…

September 8, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین سے 40 ارب اضافی وصول کیے جائیںگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین…

November 21, 2023
کھیل

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رن سے شکست دے دی

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ…

March 5, 2024
دنیاصحت

چین میں افرادی قوت کی کمی: بانجھ پن کا علاج مفت فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): شرح پیدائش کی سنگین صورت حال سے دوچار ملک چین کے دارالحکومت بیجنگ کی مقامی حکومت نے…

June 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?