Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور کینٹ اسٹیشن: 3مسافروں سےلاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پشاور کینٹ اسٹیشن: 3مسافروں سےلاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد
پاکستان

پشاور کینٹ اسٹیشن: 3مسافروں سےلاکھوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد

Published March 17, 2023
Tags: Featured تفتیش کا آغاز کر دیا گیا عامر صدیق، محمود خان اور ولی خان ملزمان کا تعلق کراچی، پشین اور کوئٹہ سے
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): ریلوے پولیس اور ریلوے اسپیشل برانچ نے پشاور کینٹ اسٹیشن پر تین مسافروں کے جوتوں سے 19 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی بعدازاں چھاپے میں کرنسی ڈیلر کو بھی گرفتار کرلیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے اپنی ٹیم اور اسپیشل برانچ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمان کی پشاور کینٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر تلاشی لی۔ تلاشی لینے پر ملزمان کے جوتوں کے اندر چھپائی گئی 19 لاکھ 51 ہزار کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد ہوئی جس کو فوری ضبط کر لیا گیا۔

تینوں ملزمان مین گیٹ سے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ٹرین رحمان بابا میں پشاور سے کراچی سفر کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ ملزمان میں عامر صدیق، محمود خان اور ولی خان شامل ہیں جن کا تعلق کراچی، پشین اور کوئٹہ سے ہے۔
ملزم عامر صدیق کے جوتوں سے 10 لاکھ 66 ہزار، محمود خان سے 5 لاکھ 64 ہزار اور ولی خان کے جوتوں سے 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمود خان کی نشاندہی پر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا ڈیلر مظہر شاہ کارخانو پھاٹک خیبر ایجنسی سے جعلی ایک لاکھ روپے پاکستانی کرنسی سمیت محنت و مشقت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چاروں ملزمان سے برآمد کی گئی کل رقم 20 لاکھ 51 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی ضبط کر لی گئی ہے۔ جعلی کرنسی میں 500، 1000 اور 5000 کے نوٹ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے کامیاب اور اہم کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی۔ واضح رہے کہ آئی جی ریلویز ڈاکٹر راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ریلویز پولیس ریلوے حدود، ٹرین اور پلیٹ فارمز پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرمِ عمل ہے اور اس حوالے سے ملک گیر کاروائیوں کو بھی تیز کردیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredتفتیش کا آغاز کر دیا گیاعامر صدیق، محمود خان اور ولی خانملزمان کا تعلق کراچی، پشین اور کوئٹہ سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیکڑوں اور جھینگوں کے خول سے مؤثر بیٹری سیل بنائے جاسکتے ہیں
Next Article کراچی: ملیر، ایئرپورٹ و دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پھر شکست دیدی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز…

April 16, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

’ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب

لاہور (شوبز ڈیسک): شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق…

July 23, 2024
پاکستانکاروبار

عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری: ڈسکوز کیلئے بجلی مہنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سی پی پی اے اور کے الیکٹرک نے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دے دیں…

July 4, 2023
پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر ، آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے…

October 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?