Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نئے الیکشن کی تیاری کریں، عمر ایوب کا عمران خان کےقوم کے نام پیغام کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نئے الیکشن کی تیاری کریں، عمر ایوب کا عمران خان کےقوم کے نام پیغام کا دعویٰ
پاکستان

نئے الیکشن کی تیاری کریں، عمر ایوب کا عمران خان کےقوم کے نام پیغام کا دعویٰ

Published July 25, 2024
Tags: ۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں Featured اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جنرل عاصم منیر کے نام پیغام قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے جبکہ عمران خان نے بھی قوم سے الیکشن کیلیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا کاظمی اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہماری آج خوشگوار ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جنرل عاصم منیر کے نام پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام یہ دیا ہے کہ شہباز شریف اور موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرنا چاہتے ہیں، 90 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کے پیچھے کھڑی ہے، 9 مئی کور کمانڈرز ہاؤس، جی ایچ کیو ہاوس مظاہروں کی فوٹیج غائب ہوچکی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 14 مارچ میں زمان پارک میں دھاوا بولا گیا وہ فوٹیجز بھی غائب کردی گئیں، 18 مارچ کوجوڈیشل کمپلیکس کی فوٹیجز بھی غائب ہوچکی ہیں، ان فوٹیجز کے لیے بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں جارہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کمشنر نے ہمارے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کیا، پی ٹی آئی دوبارہ 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی قیادت وزیر اعلی کے پی کے کریں گے، مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام ساتھیوں نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے نام رکھے، بانی پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑی رہنے والے خواتین کو سیٹیں دینے کا کہا ہے جس کے حتمی امور کنول شوذب طے کریں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے کیونکہ نئے انتخابات ہوں گے توملک ترقی کرے گا، موجودہ حکومت ڈوب چکی ہے،فوج کو پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے دھکیل دیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور وزیرخزانہ، وزیرداخلہ پریس کانفرنس کی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ بانی پی ٹی آئی سمیت اسیران کی رہائی کے لیے کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تحریک تحفظ پاکستان کی کال پر کل تمام لوگ پرامن اختجاج میں شریک ہوں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی تھی،چیف الیکشن کمشنر اور چارصوبائی کمشنرز فوری طور پر مستعفی ہوں۔

بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو یہ باور ہونا چاہیے کہ موجودہ شہباز شریف کی حکومت کی کوشش ہے کہ فوج،پی ٹی آئی اور پاکستانی عوام کو آمنے سامنے کیا جائے، یہ خطرناک چیز ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی کیونکہ وزیر داخلہ، وزیر خارجہ غائب ہیں، انہوں نے خود فوج کو دھکیلا ہےکہ ہماری ترجمانی کریں، عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے، کل انشاءاللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا، بانی چیئرمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی ہے جبکہ قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت پی ٹی آئی ہوگی۔

TAGGED:۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میںFeaturedاپوزیشن لیڈر عمر ایوبجنرل عاصم منیر کے نام پیغامقوم نئے انتخابات کی تیاری کرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا،FIR اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا; قمر
Next Article اسلام آباد: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، ریڈ زون والے راستے کنٹینر لگاکر بند
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

ملک میں روزانہ7 ہزار بچے بیماریوں کے باعث مر جاتے ہیں: طبی ماہرین کا انکشاف

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان میں ہر روز تقریباً سات ہزار بچے مختلف بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں…

April 7, 2024
انٹرٹینمنٹ

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا توڑ اداکارہ صدیوں پرانے…

October 6, 2024
پاکستانکاروبار

پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا، مگر لیوی، کسٹمز کی آڑ میں 82 روپے کا ڈاکہ اور مہنگائی جاری

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت…

October 16, 2023
صحت

ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے؛این آئی ایچ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ(…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?