Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صدر کا پی ٹی آئی کے حق میں‌نگران وزیراعظم کو خط
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > صدر کا پی ٹی آئی کے حق میں‌نگران وزیراعظم کو خط
پاکستان

صدر کا پی ٹی آئی کے حق میں‌نگران وزیراعظم کو خط

Published November 8, 2023
Tags: Featured آزاد میڈیا اظہار رائے جمہوریت کی روح ہے قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط میں کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور بنیادی حقوق کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خدشات پر غور کیا جائے۔صدر نے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے لکھا گیا خط بھی نگران وزیراعظم کوبھیجا ہے۔

صدر نے اپنے خط میں کہا ہےکہ نگران حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا بےحد اہم ہے، بنیادی حقوق اور لیول پلیئنگ فیلڈ پر پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کیا جائے، آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع کی فراہمی کے آپ کے بیانات باعث اطمینان ہیں۔

صدر نےکہا ہےکہ انہیں یقین ہے کہ جمہوریت پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے، عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور بذریعہ آزاد میڈیا اظہار رائے جمہوریت کی روح ہے۔

صدر کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنےکا حق ہے۔

صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت بطور سربراہ ریاست جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر ، وزیراعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں، اسی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے الزامات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے واقعات پر میڈیا میں بھی بحث ہوئی ہے، لوگوں کی سیاسی وابستگیاں اور وفاداریاں بدل جانے پر ایسے واقعات تشویش کا باعث بنتے ہیں، خواتین سیاسی ورکرز کی طویل نظر بندی یا عدالت کی جانب سے ریلیف کے بعد بار بار دوبارہ گرفتاریاں معاملے کو مزید حساس بنا دیتی ہیں۔

صدر مملکت نےکہا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سیاسی جماعت کی رکنیت یا تنظیم سازی کرنا ہر شہری کا حق ہے ، آئین کا آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار رائےکے ساتھ آزاد پریس کا حق دیتا ہے، نگران وزیر اعظم اور حکومت کے سربراہ ہونے کے ناطے ان معاملات پر غور کریں۔

TAGGED:Featuredآزاد میڈیا اظہار رائے جمہوریت کی روح ہےقانون کے مطابق سلوک کیا جانا ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسموگ کے باعث پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
Next Article پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران حکومت نے اسٹاک ایکس چینج کے ذریعے تین سے پانچ سال کی مدت کے لیے…

January 10, 2024
دنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع

کراچی (ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن کی طرف سے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد…

January 27, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ پر غلط معلومات شیئر کرنیوالوں کیخلاف گوگل کا اہم اقدام

(ویب ڈیسک ):انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے یورپی یونین کے انتخابات سے قبل غلط معلومات کے خلاف…

February 16, 2024
پاکستان

زمان پارک جھڑپیں:PTIکارکنان کاپیٹرول بموں سےحملہ،رینجرزطلب

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد…

March 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?