Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیر اعظم کا معصومانہ سوال:دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیر اعظم کا معصومانہ سوال:دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟
پاکستان

وزیر اعظم کا معصومانہ سوال:دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟

Published February 1, 2023
Tags: Featured دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف یہ ایک لمحہ فکریہ ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، سوال پیدا ہورہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام کی ہمت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، پشاور حملے میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت گزشتہ 10 برسوں میں 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں تاکہ اس حوالے سے ان کی جائز ضروریات پوری ہوسکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ 417 ارب روپیہ خاص طور پر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے لیے مختص تھا، خدا جانے اتنے بڑی رقم کہاں چلی گئی، 10 سال وہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت رہی، آج وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں تو یہ 417 ارب روپے کہاں گئے؟ کہاں استعمال ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران کسی اور صوبے کو اس مد میں کوئی رقم نہیں دی گئی، صرف خیبرپختونخوا کو یہ رقم ادا کی گئی، میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہا بلکہ حقائق پر بات کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو 40 ارب روپیہ سال کا مل رہا ہو تو پھر آپ کا یہ شکوہ بنتا نہیں ہے کہ ہمارے محکمہ انسداد دہشت گردی میں کمزوریاں ہیں یا ان کے پاس مطلوبہ سامان اور تربیت نہیں ہے، یہ سب باتیں ناقابل یقین ہیں، فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کرنا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن ’ردالفساد‘ اور آپریشن ’ضرب عضب‘ کے ذریعے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب نے حصہ ڈالا ہے، راولپنڈی کی کسی مسجد میں ہونے والے ایک دھماکے میں فوجی افسران اور ان کے بچے بھی شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ دہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟ آج پوری قوم یہی سوال پوچھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دوبارہ کس طرح دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے، فی الفور مناسب اقدامات نہ کیے تو یہ دہشت گردی دوبارہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں پھیل جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اس کا جائزہ لینا ہوگا، کس نے کہا تھا کہ یہ دہشت گرد جہادی ہیں اور پاکستان کے دوست ہیں، کس نے کہا تھا کہ انہوں نے ہتھیار ڈال دیے اور یہ پاکستان کے امن اور ترقی کا حصہ ہوں گے۔

TAGGED:Featuredدہشت گردی کی لہر دوبارہ سر اٹھا رہی ہےوزیر اعظم شہباز شریفیہ ایک لمحہ فکریہ ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری:یوٹیلٹی اسٹورز پراشیاء مہنگی
Next Article سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، پشاور دھماکے کی مذمت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترامیم کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم کو…

September 9, 2023
پاکستاندنیا

چین نے بھی “Do More” کا مطالبہ کردیا:پاکستان چین کے منصوبوں کی حفاظت کیلیے جلد اورمکمل کارروائی کرے؛ چینی خارجہ ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ہر…

March 29, 2024
پاکستان

مانجھند: انڈس ہائی وے پر حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

مانجھند (ویب ڈیسک): جامشورو میں ہائی وے پر ہونے والا ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3 افراد کی جان لے گیا۔ٹریفک…

December 27, 2023
اداکار فردوس جمال, وزیراعظم شہباز شریف
انٹرٹینمنٹ

وزیراعظم کا فردوس جمال کو فون، کینسر کے علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں…

December 18, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?