Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل 8:ملتان اور کراچی کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل 8:ملتان اور کراچی کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف
کھیل

پی ایس ایل 8:ملتان اور کراچی کی ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف

Published February 4, 2023
Tags: Featured پی ایس ایل 8 ایڈیشن ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف ملتان اور کراچی
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرا دی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملتان اور کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ ہفتے کو صبح 11 بجے سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور شائقین cricket.bookme.pk ویب سائٹ وزٹ کر کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

باکس آفس سے ٹورنامنٹ کے دوران چار مقامات پر شائقین کے لیے فزیکل ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے جبکہ راولپنڈی اور لاہور کے میچوں کے ٹکٹ مقررہ وقت پر فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق 13فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 6 ہزار، پریمیئم انکلوژر کے 3 ہزار روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

15فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 900، پریمیئم انکلوژر کے لیے ایک ہزار900، فرسٹ کلاس انکلوژر کے لیے 950 اور جنرل انکلوژرز کے لیے 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہوم ٹیم کے باقی تین میچوں میں وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں 4 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر 2 ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژر ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوژرز کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

کراچی میں اتوار کے علاوہ ہونے والے میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار900 روپے، پریمیئم انکلوژر کی ایک ہزار 900، فرسٹ کلاس کی 950 اور جنرل انکلوژرز کی 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

19فروری بروز اتوار کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ میں وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کی 3 ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژر کی 2 ہزار اور جنرل انکلوژرز کی ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اتوار 26فروری کو ہونے والے میچ میں وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کے لیے 2 ہزار، فرسٹ کلاس کے لیے ایک ہزار 500 اور جنرل انکلوژرز کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی نے پہلی بار رعایتی سیزن پاسز متعارف کرائے ہیں جوہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ دیگر دنوں میں ہونے والے میچوں کے لیے ہوں گے، اس کا مقصد شائقین کرکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ میچوں میں شرکت کے لیے سستے ٹکٹ خریدیں اور مختصر ترین فارمیٹ کے بہترین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں۔

اوپننگ میچ کے علاوہ ملتان کے چار میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے سیزن پاس 16 ہزار 830 روپے، پریمیئم انکلوژر کے پاس 9 ہزار 630روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے پاس 5 ہزار 715 روپے اور جنرل انکلوژرز کے لیے پاس 3 ہزار 555 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح 16، 20، 21، 23 اور 24 فروری کو ہونے والے کراچی کے پانچ میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے سیزن کے پاس کے لیے 13 ہزار 50 روپے، پریمیئم انکلوژر کے لیے 8 ہزار 550 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے لیے 4 ہزار 275 روپے اور جنرل انکلوژرز کے لیے 2 ہزار 925 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے اور جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ پاسپورٹ کا استعمال کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ 18سال سے کم عمر شائقین کو ٹکٹ کے حصول کے لیے فارم ب کی ضرورت ہوگی۔

ملتان میں وی آئی پی انکلوژرز کے ناموں میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز شامل ہیں جبکہ پریمیم میں ظہیر عباس، جاوید میانداد، فرسٹ کلاس میں الٰہی برادرز اور وسیم اکرم اور جنرل انکلوژرز میں حنیف محمد، مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔

اسی طرح کراچی میں وی آئی پی انکلوژرز میں فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد انکلوژرز شامل ہیں، پریمیئم میں عمران خان، قائد اور وسیم اکرم انکلوژر، فرسٹ کلاس میں آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور ظہیر عباس انکلوژر جبکہ جنرل انکلوژرز میں ماجد خان، وقار حسن، وسیم باری انکلوژرز شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredپی ایس ایل 8 ایڈیشنٹکٹوں کی قیمتیں متعارفملتان اور کراچی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شیر خوار بیٹی کا باپ اردیش ڈاکوؤں کی گولیوں کا شکار
Next Article یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یورپی یونین رہنماؤں کا اہم اجلاس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان پر حملہ:حملہ آور ایک سے زیادہ نہیں تھے؛جے آئی ٹی

کراچی (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم…

January 11, 2023
پاکستان

زمان پارک میں اکیلی خاتون ہےتوپپیٹرول بم کون برسارہاہے،مریم

لاہور (ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ اگر 'زمان پارک' میں صرف ایک…

March 18, 2023
پاکستانکاروبار

عوام پر ایک اور بجلی بم حملے کا امکان، صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی تیاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں…

November 10, 2023
دنیا

اسرائیل فلسطین تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سےمدد مانگ لی

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی…

October 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?