لاہور (ویب ڈیسک): نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں۔ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف غیر ریاستی عناصر کا روپ دھار رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےعمران خان کےلیےملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاعات ہیں کہ آرمی تنصیبات پرحملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت 24 گھنٹےمیں ان دہشتگردوں کوقانون کےحوالےکرے۔ جناح ہاؤس پرحملےکےدوران شرپسند زمان پارک سےرابطےمیں تھے۔ دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔