Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی و سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی و سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی و سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Published October 20, 2024
Tags: Featured اعلامیے میں کہا گیا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کے یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آئینی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیے مں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم پر رائے شماری کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی پالیسی کے خلاف رائے شماری میں شریک تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینٹ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں، آئین میں ترامیم کے ذریعے جنگل کے قانون کو نافذ کرنا جمہوریت کو زندہ درگور کرنا ہے، تحریک انصاف متنازع ترین ترامیم کی مخالف اور ان کی مزاحمت میں مصروفِ عمل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دونوں ایوانوں میں رائے شماری سے مکمل طور پر الگ رہے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے اراکین پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، سینیٹ یا قومی اسمبلی میں رائے شماری میں شریک پی ٹی آئی اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانون سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

TAGGED:Featuredاعلامیے میں کہا گیا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کےیاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئینی ترامیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
Next Article کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل ہیں: عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ وہ آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی…

September 10, 2024
دنیا

کشمیر کےحق پر ڈاکا:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی کے حق میں فیصلہ

سری نگر (ویب ڈیسک): بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے تحت خصوصی حیثیت کے خاتمے کے…

February 13, 2023
تازہ ترینکھیل

شہیر آفریدی بھارتی باکسرکو شکست دیکر پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے

(ویب ڈیسک):‌تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل باؤٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو شکست…

July 6, 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یوآئی کے امیر منتخب

(ویب ڈٰیسک): پشاور: مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو…

September 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?