لاہور (ویبڈیسک): پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر میں ہاتھاپائی ہوگئی ، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے،قائم مقام اسپیکر نے احسان ریاض اور ذیشان رفیق کو بار بار منع کیا،بعدازاں پنجاب اسمبلی کااجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا،ڈپٹی اسپیکر نے دونوں ممبران اسمبلی کو چیمبر میں بلا لیا۔
قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت حکومت و اپوزیشن ارکان کا اجلاس ہوا،قائم مقام اسپیکرملک ظہیر اقبال نے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں واپس بھجوا دیا۔
قائم مقام اسپیکرملک ظہیر اقبال کی سینئر حکومتی ارکان کیساتھ مشاورت جاری ہے،سینئر حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے، نعرے بازی برداشت کی جا سکتی ہے مگر ہاتھاپائی ناقابل برداشت ہے۔
قائم مقام اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن اراکین کو دوبارہ چیمبر میں طلب کر لیا۔