Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میری ٹائم زونز بل پر رد عمل؛ وفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کا کوئی حق نہیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > میری ٹائم زونز بل پر رد عمل؛ وفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کا کوئی حق نہیں
پاکستانتازہ ترین

میری ٹائم زونز بل پر رد عمل؛ وفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کا کوئی حق نہیں

Published March 31, 2023
Tags: پاکستان میری ٹائم زونز بل 2022 سندھ اس کے خلاف آواز اٹھائے گا صوبوں کی اپنی جغرافیائی حدود ہیں وفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سینیٹ میں پاکستان میری ٹائم زونز بل 2022 کی پیش کرنے اور اسے کمیٹی کے سپرد کرنے کے عمل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پاکستان ایک سندھ، پختون خواہ، بلوچستان اور پنجاب پر مبنی وفاق ہے جس میں صوبوں کی اپنی جغرافیائی حدود ہیں، ان حدود میں جو زمین، پانی اور تمام وسائل کے مالک صوبےہیں۔ وفاق ان پر ملکیت کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم زونز بل میں وفاق کو سمندر کی حدود کا تعین کرنے کا اختیار دینا یا وہاں غیر ملکی آبادکاری کی منصوبہ بندی کے لیے سمندری جزیرے یا مصنوعی جزیرے بنانا یا ان کی ملکیت کے حوالے سے وفاق کے حق میں قوانین بنانا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کے تحت وفاقی حکومت کو سمندر میں مصنوعی جزیروں پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا اختیار دیا گیا ہے جو کہ نہ صرف صوبوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ وہ اسے کو منظم طریقے سے غیر ملکیوں کو آباد کرنے کی سازش سمجھتے ہیں.

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ عمران حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن سندھ کے عوام نے اپنے شدید احتجاج سے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اب پی ڈی ایم کی حکومت ایک بار پھر ایسی سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہزاروں سال پرانی تہذیب کے ساتھ ایک تاریخی فطری مادر وطن ہے اور اس کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر پاکستان میری ٹائم زونز بل 2022 کے ذریعے سندھ کے جزیروں پر قبضہ کرنے یا قدیم رہائشی ماہی گیروں کو بے دخل کرنے اور سندھ کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا سوچے گا تو سندھ اس کے خلاف آواز اٹھائے گا اور عوامی جدوجہد کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کراچی میں راشن لیتے ہوئے شہریوں کےکچل کر ہلاک ہونے والے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کی زندگی عذاب کر دی ہے۔ عوام بیک مانگنے پر مجبور ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے کھانے کے لیے پریشان ہیں۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ کراچی کا واقعہ عوام کی حالت زار اور حکمرانوں کی بربریت اور غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کے قاتل حکمران ہیں جنہوں نے عوام کو اس حال تک پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.

TAGGED:پاکستان میری ٹائم زونز بل 2022سندھ اس کے خلاف آواز اٹھائے گاصوبوں کی اپنی جغرافیائی حدود ہیںوفاق کو صوبائی ملکیت پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ،11خواتین اور بچے جاں بحق
Next Article دنیا پھرخطرہ میں: افریقی ممالک میں ماربرگ وائرس کی وبا پھیل گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

قوم پرست جماعتوں کیجانب سےسن واقعے کی مذمت، دھرنااوراحتجاج

سن: سائیں جی ایم سید کے 119ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے دوران پولیس اوررینجرز کی کارروائی ، فائرنگ، لاٹھی…

January 18, 2023
پاکستان

ATC کورٹ کراچی: پی ٹی آئی کے MPA ساتھیوں سمیت جیل حوالے

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز…

March 17, 2023
پاکستان

پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔بلاول بھٹو…

June 25, 2024
پاکستان

کراچی: دھماکے کیلئے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں گزشتہ شب جناح ٹرمینل کےقریب ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میڈیا…

October 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?