Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن12‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن12‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا
انٹرٹینمنٹ

رئیلٹی شو ’’بگ باس سیزن12‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا

Published October 8, 2025
Tags: ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ Featured کرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائی کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی
Share
SHARE

(شوبز ڈیسک): بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اچانک بند کردیا گیا ہے۔کرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائی کے بعد شو کے اسٹوڈیو کو سیل کردیا گیا اور تمام شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔یہ کارروائی اس بنیاد پر کی گئی کہ اسٹوڈیو ماحولیاتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا تھا اور ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر کام کر رہا تھا۔ بورڈ نے فوری طور پر تمام سرگرمیاں بند کرنے اور بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوٹس جاری ہوتے ہی انتظامیہ نے شو میں شریک تمام شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت دی۔

راتوں رات تمام شرکا کو سیکیورٹی کے ساتھ ایگلٹن ریزورٹ منتقل کر دیا گیا تاکہ ان کے قیام کا انتظام کیا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد تقریباً سات سو سے زیادہ افراد، جن میں ٹیکنیکل ٹیم، لائٹنگ اسٹاف، کیمرہ آپریٹرز اور دیگر عملہ شامل ہیں، سبھی کو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔

یہ بگ باس ہاؤس خاص طور پر اداکار کچا سدیپ کے وژن پر تیار کیا گیا تھا اور شاندار محل جیسا سیٹ تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ شو کا آغاز محض چند ہفتے پہلے ہی بڑے شاندار انداز میں کیا گیا تھا۔

ریاستی وزیر ماحولیات و جنگلات نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو کو کئی مرتبہ نوٹس بھیجے گئے تھے، مگر انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے واضح کیا تھا کہ ماحولیاتی اصولوں کی پابندی ضروری ہے، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر نظرانداز کیا۔‘

معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ جولی ووڈ اسٹوڈیوز سے بغیر صاف کیے ہوئے گندے پانی کو باہر چھوڑا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کام نہیں کر رہا تھا، کچرا صحیح طریقے سے الگ نہیں کیا جا رہا تھا، اور دو بڑے ڈیزل جنریٹر مسلسل چل رہے تھے، جس سے ماحول میں آلودگی پیدا ہو رہی تھی۔

بگ باس کناڈا سیزن 12 کو سب سے بڑا اور شاندار سیزن تصور کیا جا رہا تھا، لیکن اس اچانک بندش نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ منتظمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔

TAGGED:’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘Featuredکرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائیکرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شوماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی تا روہڑی ٹرین اور دیگرترقیاتی منصوبوں کیلیے چینی کمپنی کی حکومت سندھ کو سرمایہ کاری کی پیشکش
Next Article گھوٹکی میں‌پھر ایک صحافی قتل: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایرانی جنرل کی اسرائیل کو جوابی دھمکی

تہران (ویب ڈیسک): ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا…

October 10, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا اعلان

اسٹاک ہوم (ٹیک ڈیسک): یورپی ملک سوئیڈن دنیا کا پہلا برقی موٹر وے بنانے جا رہا ہے جہاں پر گاڑیوں…

May 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان حملہ کیس: ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں؛ ممبئی پولیس

ممبئی (شوبز ڈیسک): سیف علی خان حملہ کیس میں ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ…

July 26, 2025
پاکستان

عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستوں…

June 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?