Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ‘یاد رکھیں 6 ماہ قبل بابر نے پاکستان کو نمبر 1 پر پہنچایا’، کپل دیو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ‘یاد رکھیں 6 ماہ قبل بابر نے پاکستان کو نمبر 1 پر پہنچایا’، کپل دیو
کھیل

‘یاد رکھیں 6 ماہ قبل بابر نے پاکستان کو نمبر 1 پر پہنچایا’، کپل دیو

Published November 14, 2023
Tags: Featured لوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیں یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے
Share
SHARE

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر کپل دیو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید کے خلاف بول پڑے۔بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوچکا ہے اور ٹیم واپس پاکستان پہنچ گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ میں بری طرح ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹرز سمیت کپتان پر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

کچھ سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے بابر کو کپتانی خود سے چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے تاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ دے سکیں جن میں کامران اکمل شامل ہیں۔

اب بابراعظم کی حمایت میں کپل دیو بول اٹھے جنہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیں، ان پر تنقید کررہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو پہلے نمبر پر پہنچایا تھا’۔

انہوں نے کہا ‘لوگ بابر کو آج دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج اس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ کل بھول گئے جب وہ پرفارم کرتا رہا ہے’۔

کپل دیو نے کہا ‘جب کوئی زیرو بناتا ہے یعنی جب کسی کھلاڑی پر تنقید کی جارہی ہوتی ہے اور اس کے بعد عوام کے خیالات کا پوچھا جائے تو 99 فیصد لوگ کہیں گے کہ اس کھلاڑی کو ڈراپ کردو’۔

سابق بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ‘شائقین کو حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھنے کی عادت ہے، میں اس پر یقین نہیں رکھتا، کوئی عام کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں اگر سنچری بناتا ہے تو اسے سپر اسٹار قرار دیا جاتا ہے’۔

کپل دیو نے کہا ‘کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکردگی کی بنا پر نہیں جانچیں، یہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے، اس میں کتنا جوشم جنون اور ٹیلنٹ ہے، کھلاڑی پہلی گیند پر بھی آؤٹ ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی بیٹر ایسا نہیں جو پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوسکے’۔

TAGGED:Featuredلوگ بابراعظم کو طعنے دے رہے ہیںیہ دیکھیں کہ وہ کھیلتا کیسے ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گیس پائپ لائن کی تعمیرمیں‌تاخیر،جرمانے سےبچنے کیلیے پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا
Next Article ڈیرہ اسماعیل: دہشتگردوں کی نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سول ملازمین، 1 سپاہی شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: پکنک پر جانے والی بس الٹ گئی،7 افراد جاں بحق، خواتین اور بچے شامل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے…

June 30, 2024
کھیل

پاکستانی اسکوائش کھلاڑی مہوش علی کی نازیبا حرکت، 6 ماہ کیلیے پابندی عائد

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو میچ میں انگلی دکھانا مہنگی پڑ گی، ایشین اسکواش فیڈریشن…

July 28, 2025
صحت

کوئٹہ: پولیو ٹیم پر ایک اور حملہ ، دوران َ ہفتہ یہ تیسرا حملہ تھا

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی قمبرانی میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے آخری مرحلے کے دوران پولیو…

August 6, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے، انسٹا اسٹوری شیئر

لاہور (شوبز ڈیسک): پاکستان کی نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے۔ماڈلنگ اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں اداکارہ مومنہ…

June 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?