Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عوام کو رگڑا:IMF سے 1.2 ارب ڈالرلینےکیلیے گیس نرخ بڑھادیےگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عوام کو رگڑا:IMF سے 1.2 ارب ڈالرلینےکیلیے گیس نرخ بڑھادیےگئے
پاکستانتازہ ترین

عوام کو رگڑا:IMF سے 1.2 ارب ڈالرلینےکیلیے گیس نرخ بڑھادیےگئے

Published February 14, 2023
Tags: اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی قدرتی گیس قیمت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 6 ماہ کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 16 فیصد سے 112.32 فیصد تک اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جنوری سے سمجھا جائے گا۔آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کا حصول یقینی بنانے کے لیے اس اقدام کے ذریعے زیادہ تر گھریلو اور دیگر تمام کیٹیگریز کے صارفین سے 3 کھرب 10 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

ایک ملکی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں چار ماہ، نومبر سے فروری، کے عرصے کے لیے محفوظ صارفین کا تصور بھی متعارف کرایا گیا، جن کی ماہانہ کھپت 0.9 ایچ ایم 3 (90 یونٹس) سے کم ہو، محفوظ صارفین کے لیے 4 سلیب اور غیر محفوظ صارفین کے لیے 6 سلیب بھی متعارف کرائے گئے۔

اضافے سے پہلے رہائشی صارفین کے لیے کم از کم سلیب 50 یونٹ فی مہینہ (0.5 ایچ ایم 3) تھا جسے قیمت کے نئے طریقہ کار کے تحت کم کر کے 25 یونٹ کردیا گیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ گھریلو صارفین کی بڑی تعداد سے زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے قیمت کے نئے طریقہ کار کے تحت کم کھپت والے صارفین متاثر ہوں گے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ محفوظ صارفین سے 50 روپے ماہانہ اور غیر محفوظ صارفین سے 500 روپے ماہانہ کی مقررہ شرح وصول کی جائے گی۔حکومت کے مطابق مقررہ شرح کی وصولی سردیوں میں گیس کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے زیادہ بلوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں دیگر وزرا کے ہمراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی، دیگر شرکا میں وزیر تجارت نوید قمر، وزیر بجلی خرم دستگیر اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سمیت شامل تھے۔

گیس، بجلی کی پیداوار کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور صنعتوں کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ پیداواری لاگت کو بڑھا دے گا۔تاہم صنعتی شعبہ اس اضافے کو صارفین تک منتقل کردے گا اور اس کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔

حکومت نے کے الیکٹرک، سندھ نوری آباد اور اینگروپاورجن قادر پور کے لیے گیس کی قیمتوں میں 22.5 فیصد کی شرح سے 1050 روپے سے ایک ہزار 187 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا۔اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کا نرخ 17.46 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار 23 روپے سے بڑھا کر 15 سو روپے کردیا گیا۔

10 جنوری کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پہلے ہی دو گیس کمپنیوں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو اپنی قیمتوں میں بالترتیب 74.42 فیصد اور 75.35 فیصد اضافے کی اجازت دی تھی جو ای سی سی کی منظوری سے مشروط تھی۔

TAGGED:اقتصادی رابطہ کمیٹیای سی سیقدرتی گیس قیمت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جمائما کیساتھ پاکستان میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات
Next Article وفاقی کابینہ کاعوام کو بجلی کا جھٹکا، 4 ماہ میں 76 ارب دینے ہونگے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سپریم کورٹ: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرقانونی قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دیتے ہوئے نو مئی کے…

October 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

کمسن ملزمہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد ملزمہ سول جج…

August 7, 2023
پاکستانتازہ ترین

ساگر کمار اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے سندھی عوام کا 3 تلوار پر دھرنا جاری

کراچی (ویب ڈیسک): تین تلوار پر ساگر کمار اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے سندھی عوام ، سندھی جماعتوں…

September 11, 2023
پاکستان

ہزارہ ایکسپریس کی بوگی کٹ گئی،گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی

بولہاڑی (ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،…

March 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?