کراچی (نجات نیوز):سچل تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے.سچل گوٹھ سے چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔2 روز قبل غازی گوٹھ چانڈیہ چوک کے قریب ڈاکو رات گئے لوٹ مار کرتے رہے۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تھانہ سچل میں بدامنی کا راج ہے، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔
پکڑے گئے چور کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سےہے.
2 روز قبل غازی گوٹھ کے چانڈیہ چوک کے قریب رات گئے 3 موٹر سائیکل سوار دکانداروں اور راہگیروں سےلوٹ مار کرتے رہے تھے تاہم پولیس کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
پھر آج سچل گوٹھ کے ایف بلاک سے ایک اہم چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
پکڑے گئے چور نے اپنا نام مرتضیٰ ولد نور احمد دشتی بتایا جو عباس ٹاؤن کے گاؤں سہراب میں رہتا ہے اور اس کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے ہے۔
پکڑے گئے چور کو پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔