Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا
پاکستان

سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا

Published January 19, 2023
Tags: Featured پہلی ملاقات پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کراچی کے بلدیاتی انتخابات میئر کے حوالے سے بات چیت
Share
SHARE

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں میئر کراچی کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کی قیادت میں نجی عالم اور امتیاز شیخ جماعت اسلامی کے مرکز پہچنے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن اور میئر کے حوالے سے بات چیت کی۔

بعد ازاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن کےنتائج پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، سعید غنی یہاں آئے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جہاں جہاں یہ چیزیں بہتر بنا سکتے ہیں بنائیں گے، جہاں ہمیں لگاحکومت اپنا اثر نہیں ڈال رہی تو بات چیت بڑھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کچھ جگہوں پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے، ہمیں جو تکلیف پیش آئی وہ فارم 11 اور فارم 12 کا حصول تھا، نتائج لینے کے معاملے پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوبارہ گنتی کے نتیجے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، نتیجوں کی تبدیلی پر ہم نے جدوجہد کی اور احتجاج بھی کیا، دوبارہ گنتی کے عمل میں بھی غلطیاں ہورہی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی مثبت جواب دیا ہے، امید ہے سعید غنی اور ان کی ٹیم ہمارے مسائل کو دیکھے گی، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے اچھی خاصی نشستیں جیتی ہیں، ہم شروع سے چاہتےہیں کہ جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی مل کر چلیں، جماعت کا پی پی کے ساتھ چلنا شہر کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کےتحفظات اور اعتراضات دورکرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، آگے بات چیت کے مراحل جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی دونوں ہی انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنے کی دعویدار ہیں۔

اس حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں، میئر کراچی کس جماعت کا ہو گا اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مؤقف ہے کہ پہلے پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو نمبر ون پارٹی تسلیم کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن بات چیت سے حل بھی نکلنا چاہیے۔

TAGGED:Featuredپہلی ملاقاتپیپلز پارٹی اور جماعت اسلامیکراچی کے بلدیاتی انتخاباتمیئر کے حوالے سے بات چیت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مچھلی کھانا عادت بنائیں،اپنے گردےبیماریوں سے بچائیں
Next Article ایران میں‌زلزلہ: 70 افراد زخمی، 300 گھر تباہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی

(ویب ڈیسک ):ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جب کہ اس سلسلے…

May 29, 2023
دنیا

بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی

(ویب ڈیسک ):امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔ برطانوی…

February 13, 2024
صحت

کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونے کی وجوہات جانتے ہیں؟

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): اگر آپ کو ہر وقت تھکاوٹ یا نقاہت کا احساس ہوتا ہے تو ایسا صرف آپ…

January 7, 2023
پاکستان

گن پوائنٹ پر بات نہیں ہوگی، 14 مئی تک اسمبلیاں کسی صورت نہیں توڑینگے: وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا 14 مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ…

May 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?