Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے: پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے: پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا
دلچسپ و عجیبکاروبار

سعودی عرب کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے: پہلا جزیرہ عوام کیلئے کھول دیا گیا

Published October 28, 2024
Tags: Featured سعودی عرب میں نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے سندالہ نامی جزیرے کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
Share
SHARE

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے پر کام جاری ہے۔خیال رہے کہ نیوم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا تھا۔500 ارب ڈالرز کے نیوم منصوبے میں شامل سندالہ نامی جزیرے کو سب سے پہلے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندالہ بحیرہ احمر میں نیوم کے داخلی دروازے کے طور پر کام کرے گا اور یورپی اور عرب ممالک کے شہری وہاں کشتیوں سے آسانی سے پہنچ سکیں گے۔

نیوم کے چیف ایگزیکٹو Nadhmi al-Nasr نے ایک بیان میں کہا کہ نیوم کے افتتاحی مقام سے لوگوں کو پہلی جھلک دیکھنے کو ملے گی کہ مستقبل کے مقامات کیسے ہوں گے۔

بیان کے مطابق یہ جزیرہ 200 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں 2028 تک روزانہ 2400 مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

اس جزیرے کا ایک منفرد عنصر اس کا موسم ہے جو پورا سال خوشگوار رہتا ہے۔

سندالہ بحیرہ احمر میں پرتعیش سہولیات فراہم کرنے والا سیاحتی مقام ہوگا جہاں 3 ریزورٹس، یاٹ کلب اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ 2 سال کی سخت محنت کے بعد سندالہ کو ایک خیال سے حقیقت میں بدلا گیا۔

اس جزیرے کا اعلان دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا تھا اور اب اس کے افتتاح کو نیوم کی پیشرفت کے لیے پرجوش سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ جزیرہ دی لائن شہر سمیت نیوم کے دیگر منصوبوں سے منسلک ہوگا۔

سندالہ سے لوگ آسانی سے دی لائن تک جا سکیں گے جہاں 2030 تک لاکھوں افراد مقیم ہوں گے۔

خیال رہے کہ دی لائن ایک عمارت پر مشتمل شہر ہوگا جو 106 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا۔

سعودی عرب کو توقع ہے کہ نیوم منصوبے کی تعمیر کے بعد ہر سال 10 کروڑ سیاح اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے کے لیے آئیں گے جس سے اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔

نیوم میں تعمیر کیے جانے والے شہروں کو اے آئی سسٹمز پر چلایا جائے گا، روبوٹ ملازم ہوں گے، اڑنے والی ٹیکسیاں اور مصنوعی چاند بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

TAGGED:Featuredسعودی عرب میں نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبےسندالہ نامی جزیرے کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا اکاؤنٹ معطل
Next Article ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

لاہور : قلندرز کی یونائیٹڈ کو 110 رنز سے عبرتناک شکست

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے…

February 27, 2023
پاکستان

ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والے افرادکو قانون کی گرفت میں لانےکا فیصلہ

(ویب ڈیسک):ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد…

July 2, 2023
پاکستان

دھاندلی کیخلاف کراچی میں جگہ جگہ دھرنے،ٹریفک جام، پروازیں تاخیر کا شکار،مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ، مولانا راشد محمود سومرو زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی مختلف شاہراہوں پر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے جس کے باعث مختلف…

February 24, 2024
پاکستاندنیا

ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ببھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈکررہا ہے؛دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے…

August 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?