Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدر پاکستان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدر پاکستان
پاکستان

اسرائیل اور بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں: صدر پاکستان

Published September 21, 2024
Tags: Featured ان کا کہنا تھا اسرائیل نے فلسطین میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسرائیل صدر پاکستان کا کہنا تھا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ) : صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں قتل عام اور بھارت کی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن، رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل نے فلسطین میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسرائیل ہزاروں لوگوں کے غزہ میں قتل عام سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے، بھارت مسلمانوں کے بنیادی حقوق سلب کر رہا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں، ہمیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، دنیا کی ترجیح تنازعات کی بجائے اِنسانیت کو درپیش مسائل کا حل ہونا چاہیے، غربت، بھوک، نا انصافی، ظلم جیسے مسائل کے حل پر توجہ دینا ہو گی۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کر سکتی، جنگیں اور تنازعات لوگوں کیلئے مشکلات اور مصائب میں اضافہ کرتے ہیں، آئیے امن، رواداری اور انسانی وقار کے احترام کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں، ہم سب ملکر ایک پرامن مستقبل اور ایک بہتر دنیا تشکیل دے سکتے ہیں، ہم ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہماری آئندہ نسلیں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں۔

TAGGED:Featuredان کا کہنا تھا اسرائیل نے فلسطین میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسرائیلصدر پاکستان کا کہنا تھا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے
Next Article لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان…

September 26, 2024
کھیل

بابر کی شاندار سنچری، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے…

April 15, 2023
پاکستان

حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کاخیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکان،گورنر راج لگانے کی ابتدائی مدت6ماہ ہو گی ،حتمی فیصلہ…

November 28, 2024
پاکستان

بلوچستان: کیچ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ،7 افراد جاں بحق

کیچ - بلوچستان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے بارودی سرنگ پھٹنے سے گاڑی…

August 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?