صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا ہے کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60 کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیا۔
فوجی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے خودکش کار دھماکہ کیا جس کے بعد ملٹری بیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان کے ذریعے دہشتگرد تنظیم الشباب نےواقعے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔