Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اب بھی پاک-افغان خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؛ امریکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اب بھی پاک-افغان خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؛ امریکا
دنیا

اب بھی پاک-افغان خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؛ امریکا

Published July 22, 2023
Tags: Featured افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے ژوب میں حملے
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے کہا ہے کہ وہ اب بھی پاک-افغان خطے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو افغانستان سے باہر رکھنے کے طالبان کے وعدوں پر انحصار نہیں کرتا۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ بیان افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں نے فوجی تنصیب پر حملہ کر کے 9 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

حملے کے فوراً بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کیا جس میں افغانستان میں دہشت گردوں کی ’محفوظ پناہ گاہوں‘ کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

بیان میں کابل سے کہا گیا تھا کہ وہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کے اندر حملے کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

بیان میں عبوری افغان حکومت کو یہ بھی یاد دلایا گیا تھا کہ دوحہ معاہدے کے تحت ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2020 میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے،جس کے نتیجے میں بالآخر 15 اگست 2021 کو افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا واشنگٹن طالبان حکمرانوں سے دوحہ میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی توقع رکھتا ہے؟ میتھیو ملر نے کہا کہ ’میں کہوں گا کہ ہم انہیں ان کے وعدوں پر قائم رکھیں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں اپنی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ طالبان کسی بھی قسم کے وعدے کریں، متعلقہ صلاحیت یا ایسا کرنے کی خواہش رکھیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو امریکی مفادات کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کتنے پُراعتماد ہیں کہ طالبان اپنے وعدے پورے کریں گے میتھیو ملر نے کہا کہ ’میں کسی بھی قسم کے اعتماد یا عدم اعتماد کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔‘

پاکستانی حکومت کے اکتوبر کے اوائل میں انتخابات کرانے کے منصوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’میں واضح کر دوں کہ ہم آزاد میڈیا، آزادی اظہار، آزادیِ اسمبلی جیسے بنیادی جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کا چیمپئن ہے، یہ اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بارے میں خاص طور پر پاکستان اور کئی مواقع پر دوسرے ممالک کے حوالے سے یقیناً یہ بات کی ہے۔

کراچی میں 150 سال پرانے مندر پر حملے کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ہم دنیا میں کہیں بھی مذہب پر آزادانہ عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کے مذہبی آزادی کے استعمال کے اس حق کو دبانے کے لیے کسی بھی کوشش یا تشدد کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredافغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے ژوب میں حملے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پڑھائی میں اچھا نہیں تھا، امتحان میں انڈہ ملتا تھا، رنویر سنگھ
Next Article ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی حمزہ فائنل میں‌پہنچ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

تحریک انصاف کے 35 ارکان ِقومی اسمبلی کےاستعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ…

January 17, 2023
دنیا

جنوبی کوریا میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون منظور

جنوبی کوریا (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون…

September 22, 2023
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فتح میں علیم ڈار نے اہم کردار ادا کیا

کراچی(ویب ڈیسک ): انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی دو ایک کی جیت میں زیادہ تر کریڈٹ سابق…

November 7, 2024
پاکستان

ہماری عدلیہ نے ارشد کی طرح ورلڈ ریکارڈ بنایا، یہ عدالت چلانے کیساتھ ڈیم بھی بنا سکتی ہے: بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح…

August 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?