حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میںیوم مادر وطن منایا جارہا ہے . اس موقع پر عظیم الشان جلسہ عام جاری ہے . ایونٹ کے لیے 100 فٹ لمبا اور 50 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔سندھ کے مختلف سیاسی رہنما، ادیب، شاعر، دانشور شریک ہیں۔
جلسہ میں شرکت کے لیے سندھ کے مختلف اضلاع سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے قافلے صبح سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں، ادیبوں ، شاعروں، دانشوروں نے خطاب کیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ آج کا جلسہ سندھ کی قوم پرست سیاست میں تاریخی ثابت ہوگا، سندھ کے لاکھوں قابل فخر بیٹے اور بیٹیاں مادر وطن سے وفا کا عہد دہرائیں رہے ہیں۔
جلسے کےآخر میں درج ذیل قرار دادیں پاس کی گئیں:
1. یوم مادروطن کا یہ اجتماع پاکستان کو ایک وفاقی ملک مانتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ 1940 کی قراردادکی روح کے مطابق وفاقی اکایوں سندھی ، بلوچ ،پشتون، سرائیکی اور پنجابی قوموں پر مشتمل حقیقی وفاق کی تشکیل کرکے اسے عوامی جمہوری پاکستان قرار دیا جائے .
2. پاکستان کی تمام صوبوں سے ملنے والے معدنیاتی ذخائر اور آبی وسائل پر انہیں صوبوں کی حاکمیت اور اختیار کو تسلیم کیا جائے .
3. سندھ کے عوام کی حیات کا واحد ذریعہ دریائے سندھ ہے جو تاریخ وتہذیب کا وارث ہے ،دریا ئے سندھ کے پانی پر اولین اور بنیادی حق سندھ کا تسلیم کیا جائے اور دریائے سندھ پر تعمیر کیے جانیوالے تمام ڈیموں کے منصوبوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور تعمیر شدہ تمام لنک کینالز کو بند کیا جائے اورسندھ کو اپنے مقررہ حصے کا پانی مہیا کیا جائے.
4. سندھ کی زمینوں پر قبضے کرنا بند کیا جائے . بحریا ٹاؤن، ڈی ایچ اے سمیت مختلف اسکیموں کے نام پر سندھ کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرکے ایک منظم سازش کے تحت غیرقانونی آنیوالے غیرملکیوں کو آباد کیا جارہا ہے ، جس سے اس سندھ کے اصل مقیم اقلیت میںتبدیل ہوجائیں گے. ان کے وسائل اورحقوق پرغیر قانونی طور پر دوسرے علاقوں سے آنیوالے قابض ہوجائیں گے. اس لیے کراچی سمیت سندھ کے کوہستان اور ساحلی علاقے پر قبضوں کو ختم کیا جائے اور اس طرح کی سازشی اسکیموں کو بند کیا جائے .
5. سندھ میںغیر قانونی آنیوالے غیر ملکی مقیم آبادی کو سندھ بدر کیا جائے. اور سندھ کو کالونائزیشن میںتبدیل کرنے کی سازش بند کی جائے . سندھ میںزمینی ، آبی اور فضائی راستوں سے آنیوالے غیرملکیوں کو سندھ میںمستقل آباد کرنے سے روکا جائے.
6. سندھی ، بلوچی، پختون، سرائیکی اور پنجابی زبانوں کو پاکستان کی قومی زبانیںقرارد دی جائیں،ہر ایک صوبے کی زبان کو وہاں کی سرکاری زبان کا درجہ دیاجائے.
7. یوم مادر وطن کا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ کی تعلیم پرائمری سے لیکر یونیورسٹیز سطح تک سندھی زبان لازم کی جائے ، پرائیوٹ اسکولوں اور درسگاہوں میںاول درجہ سے سندھی زبان کولازمی پڑھایاجائے .
8. سندھ کی زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زرعی بیج ، ادویات اور یوریا کو سستے داموں مہیاکیا جائے. اور زرعی اجناس کی قیمتوں کو فصل کی کٹائی سے قبل مقرر کرکے اس کی خریداری کویقینی بنایا جائے اور زراعت کو تباہ کرنے کے لیے مختلف اوقات پر زرعی بیج، کھاد، پانی اور زرعی ادویات کی قلت کے بحران پیدا کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے.
9. یہ اجتماع سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات دی جائیں اور سندھ کی صحت اور تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور سیاسی مداخلت کوبند کیا جائے .
10. کراچی کے تعلیمی اداروں میںموجودہ تعلیمی پالیسی کی بنیاد پر دیہی علاقوں کے طلبا کے داخلے پر پابندی ہٹائی جائے .
11. سندھ میںسرکاری زمین سندھ کے بے زمین کسانوں میں مالکانہ حقوق کی بنیاد پر مفت تقسیم کی جائے. زرعی زمین پر کام کرنے والے کسان مزدورکو ٹریڈ یونین بنانے اور سوشل سیکیورٹی میںرجسٹر کیا جائے .
12. یہ اجتماع پاکستان میںموجودہ معاشی بحرن اور عدم استحکام کا ذمہ دار ی ان حکمرانوں پر عائدکرتا ہے جن کی ناقص معاشی ، اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں نے ملک میںمہنگائی ، بدامنی اور بے روزگاری کو جنم دیا ہے . معیشت کے استحکام کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات کیے جائیں.
13. ملک میں جمہوری پارلیمانی نظام کو مزید مضبوط کیاجائے اور یہ عوامی اجتماع پارلیمانی نظام کے خلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو مسترد کرتا ہے .
14. یہ عوامی جلسہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ 2022 کے مون سون سیلاب سے ہونیوالی تباہی کاازالہ کرتے ہوئے متاثرین کی مکمل بحالی کے تمام اتنظامات مکمل کرے.
15. یہ عوامی اجتماع ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل کو یکسر مسترد کرتا ہے .پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مردم شماری کو بند کروایا جائے اس کے نتائج کو سندھ قبول نہیںکریگی.
16. سندھ سے منشیات کی فروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں.
17. سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے منظم منصوبہ بندی کرتے ہوئے دریائے سندھ اور جبل نانی کی قدرتی گذرگاہوں سے رکاوٹیں ہٹاکر قدرتی گذرگاہوں کو بحال کیا جائے اور
LBOD اور RBOD کا پائیدار ڈیزائن بنایا جائے.
18. سندھ میںپولیس کی انتظامی نااہلی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے سندھ میںاغوا، قتل، ڈکیتی اور جعلی پولیس مقابلے عروج پر ہیں. کندھ کوٹ اور کشمور اضلاع میں حکومتی سرداروں کی حمایت سے ڈاکوؤں نے عام لوگوں کاجینا محال کردیا ہے . یہ عوامی اجتماع ، مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ میںامن کی فضا قائم کرنے کے لے پولیس کے معاملات میںسرکاری سرداروں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی مداخلت بند کی جائے اورذمہ دار پولیس افسران کا تقرر کیا جائے.
تقریب میں قومی ڈرامہ “دریا خان ” بھی پیش کیا گیا .
یوم مادر وطن کے کی تقریب میں مادر وطن ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
مادر وطن جلسہ میں سندھ کے مختلف قومی گلوکار نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔