Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری
پاکستان

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا آپریشن جاری

Published March 11, 2025
Tags: Featured حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس
Share
SHARE

بولان (ویب ڈیسک): کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے پیروکنری میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکرپیس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، ایمبولینسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سبی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بولان پاس، ڈھاڈرکے مقام پر دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس پرحملہ کرکے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو ٹنل میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا ہے، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کویرغمال بنا رکھا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے جبکہ دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

TAGGED:Featuredحملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیاسکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیاکوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میو اسپتال لاہور :انجکشن کےمبینہ ری ایکشن سےمرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی
Next Article میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل نمائشی ویمنز میچز : ایمازونزکا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی ویمنز کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیم ایمیزون کی…

March 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کیخلاف کے ایل راہول کی سینچری؛ سنیل شیٹھی کی داماد کو مبارکباد

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی داماد کے ایل راہول کی ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف کارکردگی…

September 12, 2023
پاکستان

جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاکستان کی علاقائی امن کوششوں کی تعریف

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او…

July 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کا اعلان کریں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جائیگی؛فیصل جاوید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹر اور رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج ملک میں تاریخ…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?