Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود ہراسانی پر نکالا گیا، چیئرمین ایچ ای سی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود ہراسانی پر نکالا گیا، چیئرمین ایچ ای سی
پاکستانتازہ ترین

انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود ہراسانی پر نکالا گیا، چیئرمین ایچ ای سی

Published August 4, 2023
Tags: انسداد ہراسانی کمیٹیوں کے لوگوں خود کسی جگہ سے ہراسانی پر نکالا گیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔نئے وائس چانسلر کے مطابق سکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ ان کے فون میں ساڑھے 5 ہزار ویڈیوز موجود ہیں، نازیبا حرکت پر سکیورٹی والوں کو کہا جاتا تھا ویڈیوز بنا کر دیں۔واضح رہے کہ آئس کیس میں گریڈ 21 اکیس کے پروفیسر اور چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 3 ملازمین ملوث ہیں جب کہ ریٹائرڈ میجر چیف سکیورٹی افسر سے آئس پکڑی گئی وہ جیل میں ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر، پروفیسر اور ایک ملازم طالبات کو ہراساں کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکایات پرکوئی کارروائی نہ کی، بزدار دور میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے وائس چانسلرکونکالنے کی سفارش کی تھی، طالبات نے وائس چانسلر کو لیٹر بھیجے مگر وائس چانسلر والدین کو بلانے کا کہتے رہے۔

طارق بشیر چیمہ نے احسان جٹ کو وزارت ہاؤسنگ میں افسربنوایا جس نے پہلے ان کے بیٹے ولی داد چیمہ کو آئس کے نشے پر لگایا، پھر یونیورسٹی کےطلبہ میں نشہ پھیلانا شروع کردیا۔

خفیہ ایجنسی کی 2021 کی رپورٹ میں بھی احسان جٹ کا ذکر ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی، احسان جٹ یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے، احسان جٹ اور ولی داد چیمہ اکٹھے نظر آتے تھے ۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے ڈی پی او کو احسان جٹ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا تھا، پولیس نے احسان جٹ سے منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا مگر مقدمے میں یونیورسٹی کا نام نہ آنے دیا جب کہ ایف آئی آر میں منشیات کی برآمدگی کسی اور علاقے میں دکھائی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی منشیات کیس دبانے کی کوشش بھی کی گئی، احسان جٹ سے تفتیش شروع ہوئی تو معاملہ یونیورسٹی تک پھیلا دیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف سکیورٹی آفیسر نے طالبات کے ہاسٹل کے باہر ناکے لگائے، دیر سے آنے یا کسی لڑکے کے ساتھ آنے پر ان کی تصویریں بنائی جاتیں ۔

انکوائری کمیٹی نے جیل میں اعجاز شاہ سے بیان بھی لیا، طارق بشیر چیمہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے بیٹے پر نشہ کرنے کا الزام غلط ہے، احسان جٹ کو اس کی پہلی بیوی نے پکڑوایا ہے۔

دوسری جانب نئے وائس چانسلر کے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں دیے گئے بیان پر چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد نے کہا کہ انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود کسی جگہ سے ہراسانی پر نکالا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انسداد ہراسانی کمیٹی خود ہراساں کر رہی ہوگی،کئی بچیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہوگی، بہت سی دوسری یونیورسٹیز میں یہی حال ہوگی۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

TAGGED:انسداد ہراسانی کمیٹیوں کے لوگوں خود کسی جگہ سے ہراسانی پر نکالا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹی بی و دیگر اہم امراض کی 200 سے زائد ادویات کی قلت
Next Article ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

باہر جانے کا ارادہ نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک):چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ…

May 26, 2023
پاکستان

ہم نے مذاکرات کیے تو ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی، عمران خان

(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ہم کیا مذاکرات کریں اور…

June 21, 2024
تازہ ترینکاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، منفی ترین دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 578…

December 19, 2022
پاکستانتازہ ترین

کراچی: واٹر بوڑد کی نااہلی، بفرزون میں ٹوٹی ہوئی ہ واٹر لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کی بدولت شہریوں…

July 19, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?