Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 3 رکنی بینچ کےفیصلے پرعمل نہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 3 رکنی بینچ کےفیصلے پرعمل نہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
پاکستان

3 رکنی بینچ کےفیصلے پرعمل نہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

Published April 6, 2023
Tags: Featured اجتماعی طوپر توہین عدالت کا باعث اکثریت پر اقلیت کو مسلط کردیا گیا خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قراداد پیش کی عدلیہ کے خلاف قرارداد منظور
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی نے انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے اور وزیراعظم سمیت کابینہ سے اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد منظور کرلی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے زیر صدارت شروع ہوا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے انتخابات کیس سے متعلق فیصلے کے خلاف قراداد پیش کی۔ارکان اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا تاہم پی ٹی آئی نے قرارداد کی مخالفت کردی، یہ مخالفت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی محسن لغاری اور محمود باقی مولوی نے کی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 28 مارچ کو اس ایوان نے ازخود نوٹس کیس نمبر 1/2023 میں سپریم کورٹ کے چار جج صاحبان کے اکثریتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد اور اعلی عدلیہ سے سیاسی و انتظامی امور میں بے جا مداخلت سے گریز کا مطالبہ کیا تھا، اکثر حلقوں نے بھی فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیاتھا لیکن اِسے منظور نہیں کیاگیا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایک کے سوا دیگر سیاسی جماعتوں کا موقف سنا ہی نہیں گیا، پارلیمنٹ کی واضح قرارداد اور سپریم کورٹ کے چار ججز کے اکثریتی فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے تین رکنی مخصوص بینچ نے اقلیتی رائے مسلط کردی جو سپریم کورٹ کی اپنی روایات، نظائر اور طریقہ کار کی بھی خلاف ورزی ہے۔

قرارداد کے مطابق اکثریت پر اقلیت کو مسلط کردیا گیا ہے، تین رکنی اقلیتی بینچ کے فیصلے کو پارلیمان مسترد کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق اکثریتی بینچ کے فیصلے کو نافذالعمل قرار دیتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس آئین پاکستان کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر مقدمات کو فل کورٹ میٹنگ کے فیصلوں تک سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے اور ایک ایگزیکٹو سرکلر کے ذریعے اس پر عمل درآمد روکنے کے اقدام کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسی عدالتی فیصلے کو عجلت میں ایک اور متنازع بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے اورچند منٹوں میں اس پر فوری فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے کہ ایسا عمل سپریم کورٹ کی روایات اور نظائر کے صریحاً خلاف ہے، لہذا یہ ناقابل قبول ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کردی گئی ہے لہذا ، یہ ایوان ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے آئین اور قانون میں درج مروجہ طریقہ کار کے عین مطابق ملک بھر میں ایک ہی وقت پرعام انتخابات کرانے کے انعقاد کو ہی تمام مسائل کاحل سمجھتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان تین رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا اور وزیراعظم سمیت کابینہ کو پابند کرتا ہے کہ اِس خلاف آئین و قانون فیصلہ پر عمل نہ کیا جائے، یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اوراسے عدالت عظمی کے فیصلے کے ذریعے ازسر نو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عظمی کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔

قرارداد کی مخالفت میں تحریک انصاف کے رکن محسن لغاری نے کہا کہ مجھے قرارداد پر تحریک پیش ہوتے وقت بولنے نہیں دیا گیا، اب میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، آئین ہمیں عدلیہ کے خلاف ایوان میں گفتگو کرنے سے منع کرتا ہے اس لیے اس ایوان کو عدلیہ کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔

محسن لغاری نے کہا کہ یہ غلط روایت ڈال کر ہم اجتماعی طوپر توہین عدالت کا باعث بن رہے ہیں، عدلیہ میں زیر سماعت مقدمات پر یہاں بات نہیں ہوسکتی۔

اس بات پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فیصلے کے بعد بات ہوسکتی ہے جس پر محسن لغاری نے کہا کہ کیا ہم پارلیمان اور عدلیہ کی جنگ چاہ رہے ہیں؟ اگر عدلیہ کو زیر بحث لانا ہے تو آئین میں لکھ دیں کہ ججز پر بھی یہاں بات ہوگی، ہم خطرناک راستے پر جارہے ہیں۔

محسن لغاری کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے اندر لکھے نوے روز کے اندر الیکشن کرانے کا کہنے کی وجہ سے عدالت یہ فیصلہ دے رہی ہے۔

عدلیہ کے خلاف قرارداد منظور ہوتے ہی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر ایوان سے چلے گئے۔

TAGGED:Featuredاجتماعی طوپر توہین عدالت کا باعثاکثریت پر اقلیت کو مسلط کردیا گیاخالد مگسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قراداد پیش کیعدلیہ کے خلاف قرارداد منظور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ریڈیو پاکستان لاہورپرپہلی تلاوت میرے والد نے کی تھی، سعود
Next Article کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عمران خان کارکنوں اور لیڈرشپ کو بھول گئے ہیں: ایمان مزاری

راولپنڈی (ویب ڈیسک): رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقیدکا…

May 22, 2023
کھیل

ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں‌ردو بدل، ڈاہانی پھر ٹیم سے باہر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے…

September 18, 2023
دنیا

چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے…

August 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت سندھ نے کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی لگادی۔نوٹیفکیشن کے مطابق…

May 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?