Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق
پاکستان

سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے، فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق

Published October 27, 2024
Tags: Featured خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘‏قائد مسلم لیگ (ن) کی لندن آمد پر بے لگام اور بدزبا رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ ‘ججوں، جرنیلوں اور بکاؤ سوشل میڈی
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک): لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی سیاست میں نفرت، گالی گلوچ، جھوٹ، سازش اور منافقت کو محور بنانے کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ سعد رفیق نے واضح کرتے ہوئےکہا کہ ‘یہ پوسٹ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن آمد پر طوفان بدتمیزی برپا کیے جانے کے ردعمل میں شائع کی جارہی ہے اور اس کا مخاطب پی ٹی آئی کے جملہ کارکن یا ووٹر نہیں بلکہ اندھے کلٹ فالورز ہیں۔

انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘‏بے شرمی، نفرت، گالی گلوچ، غلاظت، جھوٹ، سازش، ڈھٹائی اور منافقت کو قومی سیاست کا محور بنانے کا کریڈٹ فرقۂ عمرانیہ کو تشکیل دینے والوں اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے سوا کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا’۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘‏اس فرقے کا بدترین فاشسٹ رویہ ان کے مخالفین کو نرم نہیں ہونے دیتا ہے، یہ اپنے دشمن خود ہیں، ‏فرقۂ عمرانیہ کے یہ سیاسی نابالغ شتونگڑے سیاسی کارکن نہیں ہیں، چنانچہ یہ نہ صرف پی ٹی آٸی کا اندرونی ماحول سیاسی یا جمہوری نہیں ہونے دیں گے ‏بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کو بھی تشدد انتہاپسندی اور بد زبانی پر آمادہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘‏خود پی ٹی آئی کے معتدل لیڈران اور عہدہ داران تواتر سے فرقۂ عمرانیہ کی نفرت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، ‏پی ٹی آئی کو درپیش ابتلاؤں اور پے در پے آزمائشوں کی اصل وجہ یہی اندھا فاشسٹ مائنڈ سیٹ اور کلٹ فالوورز ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘‏ان شتونگڑوں کو جنم دینے والوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ خود اسی گڑھے میں گر سکتے ہیں، ‏اسی مائنڈ سیٹ نے مخالفین کی پگڑیاں اچھالیں، چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی، مخالف مرد و خواتین کو بلا لحاظ جیلوں میں ٹھونسا، شرم ناک بہتان تراشی کی، لوگوں کی بیماریوں پر ٹھٹھا کیا، جبر اور تشدد کا بازار گرم کیا اور تمام اخلاقی اقدار پامال کر دیں’۔

رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ ‘ججوں، جرنیلوں اور بکاؤ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے شیطانی اتحاد سے پورے ملک کا سیاسی ماحول بدبودار دلدل بنا ڈالا ہے’۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘‏قائد مسلم لیگ (ن) کی لندن آمد پر بے لگام اور بدزبان فرقہ عمرانیہ کا شرم ناک مظاہرہ، سیاسی مخالفین کے لیے کھلا پیغام ہے کہ ‏فرقہ عمرانیہ نے حالات کے جبر ابتلا اور آزمائشوں سے کچھ نہیں سیکھا، انہیں جب اور جہاں موقع ملا یہ گند کرنے سے باز نہیں آ ئیں گے’۔

TAGGED:Featuredخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘‏قائد مسلم لیگ (ن) کی لندن آمد پر بے لگام اور بدزبارہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ ‘ججوں، جرنیلوں اور بکاؤ سوشل میڈی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران کی رہائی کیلئے بات کرنے کا مطالبہ
Next Article کیارا ایڈوانی نئی سپرنیچرل کامیڈی فلم “دیوی” میں مرکزی کردار نبھائیں گی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پشاور: پولیس کا شہری پر ہاکی سے تشدد، ویڈیو وائرل

پشاور (ویب ڈیسک): پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے شہری پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو…

March 26, 2024
پاکستان

بپرجوائے کا زور ٹوٹ گیا، ساحلی علاقوں میں دو دن بارش کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) سمندری طوفان بپرجوائے خوف کے بادل منڈلا کر چلتا بنا، طوفان کراچی، مکلی، ٹھٹہ اور بدین میں…

June 16, 2023
پاکستانکاروبار

کراچی میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کیے جارہے ہیں؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے…

July 19, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: ملیر، ایئرپورٹ و دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی…

March 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?