Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ
پاکستان

غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ

Published October 26, 2023
Tags: Featured فی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازت ے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انہیں گرفتار کرکے جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹر میں رکھا جائےگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یکم نومبر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن ہے جس کے گزرنے کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گرفتار کیے گئے افراد کو جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا، اس مقصد کے لیے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں، وہاں سے انہیں ان کے وطن روانہ کردیا جائےگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صرف ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جن کے پاس پاکستان میں رہنے کی دستاویزات نہیں ہیں تاہم ایسے تارکین وطن جنہوں ںے جعلی یا غیرقانونی طریقے سے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات بنائی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں سہولت دینے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا، نکالے گئے غیرملکی باشندوں کو فی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ بقیہ رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کرسکیں گے اس حوالے سے دو دنوں کے اندر پالیسی وضع کردی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے قانون کے مطابق اگر کوئی خاتون کسی غیر ملکی سے شادی کرتی ہے تو مرد کو شہریت نہیں ملتی لیکن اگر کوئی مرد غیر ملکی خاتون سے شادی کرتا ہے تو اس کو شہریت مل جاتی ہے۔

انہوں نے غیرملکی تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ ازخود چلے جائیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں، ہمیں معلوم ہے کون غیرقانونی غیرملکی شہری کہاں مقیم ہے، یہ پالیسی صرف غیرقانونی تارکین وطن کے لیے ہے جو افغان شہری غیر ملکی قانونی دستاویزات کے ساتھ آنا چاہتا ہے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

TAGGED:Featuredفی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازتے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاقی وزرا انتخابات پر اثرانداز؛ نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
Next Article اگلے پانچ سے پہلےمیری شادی اور 27 اکتوبر کو فلم ” تیجس” ریلیز ہوگی؛ کنگنا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پرویز الٰہی نےخود کوہٹائے جانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں…

December 23, 2022
دنیا

جارحیت دہرائی تو ایسا جواب دینگے جسے چھپانا بھی ممکن نہ ہو گا

تہران(ویب ڈیسک):ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ اگر ایران کے خلاف جارحیت دہرائی گئی تو ایسا جواب دیا…

July 29, 2025
پاکستاندنیا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 200 سے زائدافراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں…

February 6, 2023
دنیا

طالبان نے 30 طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلیے دبئی جانے سے روک دیا

کابل (ویب ڈیسک): طالبان حکومت نے متحدہ عرب امارات میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظیفہ حاصل کرنے والی 30…

August 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?