(ویب ڈیسک): بھارتی بیٹر تلک ورما نے مسلسل 3 ٹی20 میچز میں سینچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے جارہے مشتاق علی ٹرافی 2024-25 کے افتتاحی میچ میں میگھالیہ کے خلاف راجکوٹ میں 67 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
تلک ورما نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ٹی20 میچز میں لگاتار سنچریاں اسکور کیں تھی، سنچورین میں 107 ناٹ آؤٹ اور جوہانسبرگ میں 150 سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
وہ ٹی20 کرکٹ میں مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنیوالے دنیا کے پہلے بیٹر بنے ہیں۔
تلک ورما انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے اِن 5 سرکردہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔