Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قیمتی فون پانی میں گرنے پر بھارتی افسر نے ڈیم خالی کرادیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > قیمتی فون پانی میں گرنے پر بھارتی افسر نے ڈیم خالی کرادیا
دلچسپ و عجیب

قیمتی فون پانی میں گرنے پر بھارتی افسر نے ڈیم خالی کرادیا

Published May 28, 2023
Tags: Featured راجیش وشواس تحقیقات مکمل ہونے تک معطل محکمہ آبی وسائل کے اہلکار نے شکایت درج کردی
Share
SHARE

چھتیس گڑھ (ویب ڈیسک): بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ڈیم میں اسمارٹ فون گرنے پر سرکاری افسر نے ڈیم خالی کرادیا، معاملہ سامنے آنے پر اہلکار کو معطل کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے کھیرکٹہ ڈیم میں گھومنے آئے سرکاری افسر راجیش وشواس اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک فون پانی سے بھرے ڈیم میں گرگیا۔راجیش فوڈ انسپیکٹر ہیں جن کا فون سام سنگ برانڈ کا تھا جس کی قیمت 1200 ڈالرز یعنی ایک لاکھ بھارتی روپے تھی۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہاں موجود غوطہ خوروں نے فون ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر وہ مل نہ سکا پھر انہوں نے اپنے پیسوں سے ایک ڈیزل پمپ منگوایا تھا تاکہ ڈیم سے پانی خارج کیا جاسکے۔

راجیش وشواس نے دعویٰ کیا کہ فون میں حساس سرکاری ڈیٹا تھا اس لیے فون کا نکالنا ضروری تھا۔تین دن تک ڈیم سے لاکھوں لیٹر کا پانی خارج کیا گیا تاہم جب فون نکالا گیا تو خراب ہوچکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فون نکالنے سے قبل انہوں نے مبینہ طور پر محکمہ آبی وسائل کے سب ڈویژنل افسر سے زبانی اجازت لی تھی۔کئی روز تک ڈیزل پمپ کی مدد سے ڈیم سے 20 لاکھ لیٹر(4 لاکھ 40 ہزار گیلن) پانی نکالا گیا جو 6 مربع کلو میٹر زمین پر کاشتکاری کے لیے کافی ہے۔معاملہ میڈٰیا پر آنے کے بعد محکمہ آبی وسائل کے اہلکار نے شکایت درج کردی جس کے بعد پانی نکالنے کا عمل روک دیا گیا۔

کنکر کی ضلعی افسر پرینکا شُکلا نے اخبار دی نیشنل کو بتایا کہ ’راجیش وشواس کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا گیا ہے، پانی اہم وسائل میں سے ایک ہے اور اسے ایسے ضائع نہیں کیا جاسکتا۔‘

دوسری جانب راجیش نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی ڈیم کے اوور فلو سیکشن سے خارج کیا گیا ہے جو ’پینے کے قابل نہیں تھا۔‘

راجیش کے اس اقدام پر بھارتی سیاستدان بھی شدید تنقید کررہے ہیں، بی جے پی پارٹی کے نیشنل وائس پریزیڈنٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ شدید گرمیوں میں پانی کی سہولت کے لیے لوگ ٹینکر پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، تو دوسری جانب ایک افسر نے 41 لاھ لیٹر پانی خارج کردیا جسے 1500 ایکڑ زمین کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا’۔

TAGGED:Featuredراجیش وشواس تحقیقات مکمل ہونے تک معطلمحکمہ آبی وسائل کے اہلکار نے شکایت درج کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلے باز شبمن گِل کی سارہ علی خان اور سارہ ٹنڈولکر سے آنکھ مچولی
Next Article ٹوتھ پیسٹ سے صرف دانتوں کو نہیں‌،پورے گھر کو چمکائیں‌
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پنجاب حکومت کا فیصلہ:عمران خان سےملاقاتوں پر پابندی

راولپنڈی(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق…

March 12, 2024
پاکستان

چناب سے ملحقہ علاقوں والے ہوشیار ہوجائیں: 8 لاکھ کیوسک کا ایک اور بڑا سیلابی ریلا آرہا ہے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق…

August 31, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

لاجسٹک کی دنیا میں انقلاب: فن لینڈ کامقناطیسی لیویٹیشن ٹیکنالوجی کےاستعمال کا تجربہ

فن لینڈ (ٹیک‌ڈیسک): فن لینڈ نے ایک انقلابی فریٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانچ شروع کر دی ہے جو مقناطیسی لیویٹیشن…

August 21, 2025
انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہاکی مسلمان دوست سے شادی، مہندی کے فنکشن کی تصویر وائرل

(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کے فنکشن کی تصویر وائرل ہوگئی۔چند روز قبل…

June 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?