کراچی(ویبڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں عام تعطیل ہونے کی وجہ سے سالانہ امتحانی فارم 2024جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اپریل کر دی ہے۔
لہٰذا جن اسکولوں اور طلباء وطالبات نے ابھی تک سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرائے وہ لازمی امتحانی فارم جمع کرا دیں.
24 اپریل کے بعد تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔