Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار
پاکستان

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار

Published March 22, 2024
Tags: Featured تفصیلی فیصلہ جاری سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار سپریم کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کی تھی۔عدالت نے اب کیس کا 22 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جو چیف جسٹس پاکستان نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس وقت کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔

TAGGED:Featuredتفصیلی فیصلہ جاریسپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرارسپریم کورٹشوکت عزیز صدیقی کی برطرفی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مکہ مکرمہ:تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، 1 جاں بحق، 21 زخمی
Next Article “کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ‘ورنہ’ کی آفر کی گئی”، جواب کے بعد ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا؛ ہارون شاہد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پرویز خٹک کا گورنر خیبرپختونخواکےخلاف الیکشن کمیشن کوخط

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف…

February 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورکا اینکر عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سائبر کرائم دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار بول نیوز کے سینئر…

February 3, 2023
پاکستان

بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

کلغلی - بلوچستان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 28 افراد جاں…

May 29, 2024
کھیل

ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سب سے با…

May 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?