Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چمن بارڈر بند کرکے قبائلی عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چمن بارڈر بند کرکے قبائلی عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے
پاکستان

چمن بارڈر بند کرکے قبائلی عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے

Published June 4, 2024
Tags: Featured ذوالفقار علی بھٹو نے میٹنگ بھی کابل میں کی تھی۔
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چمن کا بارڈر بند ہونے سے قبائلی اضلاع کے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اُکسایا جارہا ہے۔یہ بات سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہم قبائلی اضلاع کے ایشو بتانا چاہتے ہیں، قبائلی اضلاع کو یہ کہا گیا تھا کہ انہیں بجٹ میں تین فیصد دیا جائے گا، قبائلی اضلاع کی تعلیم کے لیے بھی بجٹ مختص کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر قبائل اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت چمن کا بارڈر بند ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت رک گئی ہے قبائلی اضلاع کے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ہم کبھی اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے نہ کریں گے مگر یہاں روزگار بند کرکے لوگوں کو بغاوت پر اُکسایا جارہا ہے، جتنے لوگ دھرنے دیے بیٹھے ہیں ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو صوبائی حکومت سے بات کریں، قبائلی علاقوں کے عوام کو یہ احساس دلانا چاہیے کہ وہ بھی اس ملک کے شہری ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، وہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس کے پاس اختیار ہو اگر آئندہ بجٹ میں فاٹا پر ٹیکس لگایا گیا تو وہاں خراب صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے لوگ اذیت میں مبتلا ہیں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ عوام کا سرچشمہ ہو، مشاہد حسین کی سربراہی میں ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے کمیٹی بنی کمیٹی نے کہا اسلحہ، افیم اور چرس اسمگل ہورہا ہے ایک ایک ٹیوب ویل سے دو دو لاکھ روپے لئے گئے افغانستان واحد ملک ہے جہاں پاکستان کا ہاتھ اوپر ہے آپ نے قبائلی علاقے والوں کو گھروں سے نکالا کہ یہاں چور ہیں قبائلی علاقوں کے لوگوں سے ہمیشہ ناانصافی کی گئی قبائلی علاقہ بغیر کسی معاوضے کے آپ کا دفاع کررہا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے میٹنگ بھی کابل میں کی تھی۔

علامہ ناصر عباس یہاں دشمن فائدے اٹھا رہے ہیں قبائلی علاقوں کا سوشل سسٹم تباہ کرکے انہیں دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا، فاٹا کے عوام کے ساتھ انضمام سے قبل وعدے کیے گئے مگر پورے نہیں ہوئے جان بوجھ کر ہمیں ٹکڑوں میں بانٹا جارہا ہے ہمیں تقسیم کیا جارہا ہے ہمیں علاقائیت اور قومیت کے نام پر تقسیم جارہا ہے میں اسد قیصر کی باتوں کی تائید کرتا ہوں۔

TAGGED:Featuredذوالفقار علی بھٹو نے میٹنگ بھی کابل میں کی تھی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں احتساب کرنا ممکن نہیں، میں ہمت ہار گیا ہوں
Next Article جھوٹ بولنے سے ڈالر ملتے ہیں، سارے صحافیوں کو ہم نے بچایا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پشاور میں‌اپنی ماں کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (ویب ڈیسک): اپنی والدہ کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تھانہ پہاڑی پورہ…

July 9, 2024
دلچسپ و عجیب

جاپان میں‌کسی شہری کی کمر مخصوص سائزسےبڑھ جانے پر قانونی کارروائی کا قانون

جاپان (ویب ڈیسک): جاپان میں مُٹاپے کی حد مقرر ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی کمر کا…

August 5, 2025
پاکستانتازہ ترین

حکومت کیجانب سے دہشتگردوں سے متعلق شواہد عمران کے حوالے، محاصرہ ختم

لاہور (ویب ڈیسک): کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان سے…

May 19, 2023
پاکستان

کراچی: ملیر میں تیز آندھی کیساتھ بارش، گلستانِ جوہر میں ژالہ باری

کراچی(ویب ڈیسک): ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملیر…

October 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?