Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا ، برطانیہ نے عمران کی گرفتاری کو اندرونی معاملہ قرار دیدیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکا ، برطانیہ نے عمران کی گرفتاری کو اندرونی معاملہ قرار دیدیا
دنیا

امریکا ، برطانیہ نے عمران کی گرفتاری کو اندرونی معاملہ قرار دیدیا

Published May 11, 2023
Tags: Featured امریکا اور کینیڈا میں احتجاجی ریلیاں امریکا کا کسی فریق کی حمایت سے انکار صورتحال کی بغور نگرانی کر رہے ہیں؛وزیراعظم رشی سونک
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرنے کے لیے بدھ کے روز جب امریکا میں پاکستانی برادری سڑکوں پر نکلی تو امریکی انتظامیہ نے تسلیم نے کیا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں لیکن کسی فریق کی حمایت سے انکار کردیا جبکہ برطانیہ نے کہا کہ یہ گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں عمران خان کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں محتاط الفاظ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم سابق پاکستانی وزیر اعظم کی گرفتاری سے آگاہ ہیں اور جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، امریکا کی ایک سیاسی امیدوار یا دوسری پارٹی کے مقابلے میں کسی اور پارٹی کے بارے میں کوئی پوزیشن نہیں ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمہوری عمل کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان تک محدود نہیں ہے، ہم دنیا بھر میں جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔تاہم پاکستانی امریکن کمیونٹی نے گرفتاری پر اپنے غصے کے اظہار میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور امریکا اور کینیڈا کے ایک درجن سے زائد شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی سرکاری رہائش گاہ پاکستان ہاؤس کے باہر ہجوم اکٹھا ہوا جس نے پی ڈی ایم حکومت اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔

منتظمین نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک اور ان کی ٹیم اندر موجود تھی اور احتجاج نے سفارت خانے کو مصدق ملک اور ان کے مہمانوں کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کو منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

تاہم، سفارت خانے نے ان کے دعوے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا لیکن منگل کی شام ایک بیان جاری کیا جس میں صحافیوں کو بتایا گیا کہ بدھ کی صبح وزیر کی میڈیا کے ساتھ ہونے والی بات چیت منسوخ کر دی گئی ہے، ہجوم نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ سینئر فوجی کمانڈروں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے بدھ کو پاکستانی سفارت خانے کے باہر ایک بڑی ریلی نکالی، اسی طرح کے نعرے لگائے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر شہباز گل نے بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ دیر تک احتجاج جاری رکھا جائے۔

ہیوسٹن، ڈیلس، شکاگو، کولمبس، اوہائیو اور ریاست مشی گن میں دو مقامات پر بھی ریلیاں نکالی گئیں، لیکن حالیہ یاد میں شمالی امریکا میں پاکستانی نژاد امریکیوں کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی ٹورنٹو، کینیڈا میں منعقد ہوئی، اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ امریکا اور کینیڈا میں مزید ریلیوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم سے سوالات کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم پرامن جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کی پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور ہم صورتحال کی بغور نگرانی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے اپارٹمنٹ کے باہر جمع ہوئے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کی مذمت کی۔

TAGGED:Featuredامریکا اور کینیڈا میں احتجاجی ریلیاںامریکا کا کسی فریق کی حمایت سے انکارصورتحال کی بغور نگرانی کر رہے ہیں؛وزیراعظم رشی سونک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR
Next Article ’دی کیرالہ اسٹوری‘ اسلام مخالف نہیں ہے، پروڈیوسروپل شاہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل،سعودی تعلقات قائم کروانےکی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کے تنازعات حل نہیں ہونگے: خامنہ ای

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےکہا ہےکہ اسرائیل، سعودی تعلقات قائم کروانےکی کوششوں سے مشرق…

May 2, 2024
دنیا

امریکی ریاست ٹیکساس:برفانی طوفان، 6 افراد ہلاک، بجلی غائب

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ…

February 3, 2023
پاکستان

اسموگ کے باعث پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا…

November 8, 2023
کھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

(ویب ڈیسک): شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ…

October 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?