دبئی (شوبز ڈیسک): معروف اداکارہ طوبی انور کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبی انور نے اپنے مداحوں کویہ خوشخبری سنانے کیلئے اپنی دو تصاویرانسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
ایک تصویر میں وہ دبئی حکام کی جانب سے اپنا گولڈن ویزا وصول کر رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دبئی کے جھنڈے کیساتھ کھڑی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات بھی اب میرا اپنا گھر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہمایوں سعید، اداکارہ مہوش حیات، ادکارہ صبا قمر اور گلوکار عاطف اسلم سمیت دیگر فنکاروں کو بھی دبئی حکومت گولڈن ویزا دے چکی ہے۔