Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: توشہ خانہ کیس:عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > توشہ خانہ کیس:عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گئی
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس:عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گئی

Published February 7, 2023
Tags: توشہ خانہ ریفرنس درخواست منظور عمران کی استثنیٰ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے جج ظفر اقبال کیس نے سماعت کی۔

اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے کیس لڑنے کے لیے 4 وکلا کی ٹیم تشکیل دی گئی۔عمران خان کی جانب سے وکلا علی ظفر، علی بخاری، خواجہ حارث اور گوہرعلی خان کیس لڑیں گے، چاروں وکلا کی جانب سے وکالت نامہ جمع کردیاگیا۔

سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج ظفراقبال نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ جی عمران خان کےضمانتی مچلکے کل جمع کرادیے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟

عمران خان کے دوسرے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کی اسکرین شارٹس لگا کر کاپیاں فراہم نہیں کی جاتیں۔

اس پر الیکشن کمشین کی وکیل سعد حسن نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی وکلا کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلا کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں۔

جج نے ہدایت کہ کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے کہا کہ ہم آج ہی شکایات اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے۔سعد حسن نے اعتراض کیا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔

اس پر عمران خان کےوکیل علی بخاری نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دینے جائے جس سے لگے کہ منشیوں والا کام کیا جا رہا ہے، قانون کی بات کی جائے یہ نا ہو کہ ہمیں بھی بولنا پڑے، 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دےدیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟عمران کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہےہیں۔

اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل اپنے ساتھ مراثی لاتےہیں۔اس دوران پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کمرہ عدالت پر انہیں مراثی کہنے پر شور شرابہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ ان کو کہیں اپنے الفاظ واپس لیں، الیکشن کمیشن کے وکیل منشی ہیں، ہمارے ساتھ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، پھر جواب دیتے ہیں۔

عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلا کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی اور عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلا کو فراہم کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔

بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج طبی بنیادوں پر حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جس کے سبب عمران خان پر آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فردجرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائےگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری (آج) کی تاریخ مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکن پنجاب بابر حسن بھروانہ طبیعت کی خرابی کے باعث کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔

فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے، جہاں اس آرٹیکل کے مطابق وہ رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کے لیے اہل نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو عوامی نمائندگی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا بیان جمع کرایا، جھوٹ بولنے پر عمران خان عوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل ہیں، سابق وزیراعظم نے جھوٹا بیان اور ڈیکلیئریشن جمع کروائی، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 اور 173 کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے اور توشہ خانہ سے حاصل تحائف اثاثوں میں ڈیکلیئر نہ کرکے دانستہ طور پر حقائق چھپائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی شق ’ایک‘ کی ذیلی شق ’پی‘ کے تحت نااہل کیا جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

یوں فیصلے کے تحت عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کردیا گیا اور ان کی نشست خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کروائے گا۔

TAGGED:توشہ خانہ ریفرنسدرخواست منظورعمران کی استثنیٰ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مریم اورنگزیب نے اے پی سی ملتوی ہونیکی وجہ بتادی
Next Article بجلی کا بم گرنیوالا:IMF نرخ %50 ,حکومت %33 بڑھانےپر آمادہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جامعہ کراچی:رہائشی کالونی میں ڈکیتی، پولیس و رینجرزنےناکام بنادی

کراچی (ویب ڈیسک): جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے پروفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات مشترکہ…

April 15, 2023
پاکستان

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے…

April 4, 2023
پاکستان

اسلام آباد: عمران‌خان9مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑاور 144کی خلاف ورزی کیسز میں‌بری ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ…

May 20, 2024
پاکستان

ہرپاکستانی کو مذہب کی تفریق کےبغیر زندگی گزارنےکا حق حاصل ہے: صدر کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات اور رنگ…

August 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?