کراچی (ویب ڈیسک): ترکیے اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2300 سے تجاوز کر گئی ہے۔زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اسے گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کیا گیا۔
How you can help survivors and relief efforts after the deadly earthquake in Turkey and Syria https://t.co/gkRibnbmHo
— Impact Your World (@CNNImpact) February 6, 2023
صبح 4 بجکر 17 منٹ پر زلزلے نے نیند میں ڈوبے لوگوں پر قیامت ڈھادی، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، زلزلے کی شدت گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کی گئی.
A live television broadcast captured the moment two consecutive aftershocks of a powerful earthquake hit Malatya in Turkey https://t.co/hQPpWpvuFp pic.twitter.com/msclTNrkPq
— Reuters (@Reuters) February 6, 2023
ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1498 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکےہیں، زلزلہ 1939 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔
دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 810 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔