کراچی (شوبز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنفہ اور فلمساز اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں شادی کے بعد پاکستان میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کا بھی تذکرہ کیا۔ جب ان کی پاکستان میں موجودگی کے دوران لاہور میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال پر خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور انہوں نے عمران خان کے ساتھ جاکر اس واقعے کے شہدا کی سوختہ لاشیں اپنی آنکھوں سے دیکھی تھیں۔
جمائما نےاپنی زندگی کے مضحکہ خیز واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سن 2000 میں وہ برطانوی ایئرلائن کے اس جہاز میں موجود تھیں مخبوط الحواس شخص نے سوڈان کے صحرا میں لے جاکر کریش کرنے کیلیے اغوا کیا تھا۔
جمائما نے انٹرویو میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ترجمان کی جانب سے خود کو ملنے والی قتل کی دھمکی کا بھی تذکرہ کیا ہے۔جمائما نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں قیام کے دوران سن 2000انہیں امریکی سفارتخانے سے غلط اطلاع دی گئی کہ عمران خان کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ 2004میں ان کے بیٹوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیا۔مخالفین نے انہیں نوادرات کی اسمگلنگ کے الزامات میں جیل میں بھجوانے کی کوشش بھی کی۔
“It’s hard to make a film where Muslims are the good guys” – @Jemima_Khan spoke to me about her new rom-com, which tackles age-old stereotypes & myths about Pakistan & its people. Full video on Instagram @sabahchoudhry pic.twitter.com/V056nJSGrB
— Sabah Choudhry (@sabahchoudhry) February 4, 2023
انہوں نے شکوہ کیا کہ سیاسی طورپر اکسایا گیا ہجوم آج بھی ان کی 88سالہ والدہ کے لندن میں واقع گھر کے باہرپلے کارڈز اٹھا کراحتجاج کرتا ہے اور انہیں اردو میں عصمت دری کی دھمکیاں دیتا ہے ۔
عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنفہ اور فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی شناخت نہ بناپانے کی خلش ہے اور وہ آج بھی اپنی ذات کو رشتوں کے ذریعے شناخت کیے جانے پرپریشانی میں مبتلا ہیں۔
فلمساز نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں اپنے بچپن سے جوانی ، سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی ، طلاق اور طلاق کے بعد کے معا شقوں سمیت اب تک کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
جمائما نے انٹرویو کے دوران شکوہ کیا کہ” میں ہمیشہ سے’کی بیٹی‘،’کی بہن‘،’کی بیوی‘،’کی سابقہ بیوی‘رہی ہوں، اور یہ پریشان کن ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کے خیالات ان مشہور مردوں سے مختلف ہوں جن سے آپ کو وابستہ کیا جاتا ہے ‘‘ ۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 12, 2023
انہوں نے کہاکہ ایک کالم نگار انہیں شرمندہ کرنے کیلیے سنگل ہونے کے باوجود ان کا نام بوائے فرینڈز کے ساتھ جوڑدیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ آج بھی سنگل ہیں اور انہیں اب شادی کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن وہ شادی کیخلاف نہیں ہیں۔