Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن دورہ چین کیلیے بیجنگ پہنچ گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن دورہ چین کیلیے بیجنگ پہنچ گئے
دنیا

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن دورہ چین کیلیے بیجنگ پہنچ گئے

Published June 18, 2023
Tags: Featured تجارتی پروازوں میں اضافے پر بات کی جائے گی چین روانگی سے قبل جمعہ (16 جون) کو ایک پریس کانفرنس
Share
SHARE

بیجنگ (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ 5 برسوں میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ امریکی سفارت کار ہیں، تاہم دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کی طویل فہرست کے پیش نظر اس دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کسی پیش رفت کے امکانات محدود ہیں۔رواں برس فروری میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کردیا گیا تھا، جنوری 2021 میں جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد انٹونی بلنکن چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ ترین امریکی سرکاری عہدیدار ہیں۔

امکان ہے کہ وہ پیر (کل) تک اپنے قیام کے دوران چینی وزیر خارجہ چن گینگ، چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور ممکنہ طور پر صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک دشمنی کو کسی تنازع میں ڈھلنے سے روکنے کے لیے وسیع اور پائیدار رابطوں کے ذرائع قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ انٹونی بلنکن کا دورہ آنے والے مہینوں میں ٹریژری سیکریٹری جینٹ ییلن اور کامرس سیکریٹری جینا ریمونڈو کے ممکنہ دورے سمیت مزید دوطرفہ ملاقاتوں کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ دورہ رواں برس کے آخر میں کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں شی جن پنگ اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقاتوں کا کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے، گزشتہ روز جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ چند ماہ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے پُرامید ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نے نئی سرد جنگ کے خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا لیکن رواں برس امریکا کے اوپر مبینہ چینی جاسوسی غبارے کی پرواز کے بعد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے رابطوں میں کمی ہی آئی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جانب سے یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ہمیں اعلیٰ سطح پر مواصلات کے ذرائع کی ضرورت ہے، ہم تعلقات کے ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں تعلقات میں تنزلی کو روکنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

چین روانگی سے قبل جمعہ (16 جون) کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس دورے کے 3 اہم مقاصد ہیں، بحران سے نمٹنے کے لیے میکانزم طےکرنا، امریکا اور اتحادیوں کے مفادات کو فروغ دینا اور ان سے متعلقہ خدشات کے بارے میں براہ راست بات کرنا اور ان شعبوں کی تلاش کرنا جن میں ممکنہ تعاون کے امکانات موجود ہوں۔

انہوں نے نے کہا کہ گر ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ ہمارا مقابلہ تنازع کا شکار نہ ہو، پم گفتگو سے بات چیت کا اغاز کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چین میں زیر حراست امریکی شہریوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے جن پر (امریکا کے بقول) سیاسی عناد کی بنیاد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ دورے کے دوران ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پروازوں میں اضافے پر بات کی جائے گی، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، تاہم رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی حکام نے ایک بریفنگ کے دوران اس دورے کے نتیجے میں کسی بڑی پیشرفت کی توقعات کو مسترد کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredتجارتی پروازوں میں اضافے پر بات کی جائے گیچین روانگی سے قبل جمعہ (16 جون) کو ایک پریس کانفرنس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جیل سے رہائی کے بعد عمران خان سے ملنے والے 27 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
Next Article آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے پراختلاف، شاہد خاقان نےاستعفیٰ دیدیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ واشنگٹن سےمنظوری سے مشروط

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے تاہم سٹاف لیول…

February 10, 2023
کھیل

ورلڈکپ ٹیم میں سرفراز کی شمولیت واضح نہیں؛ مکی آرتھر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ…

May 16, 2023
پاکستان

کراچی:ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے میئر کیجانب سےانسداد تجاوزات آپریشن کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے…

April 24, 2024
پاکستانکاروبار

حکومت کی آئی پی پیز کو وارننگ: معاہدے رضاکارانہ ختم کرو ورنہ نتائج کیلئے تیار ہو جاؤ!

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ 1994 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?