(ویب ڈیسک ):امریکی مرکزی بینک نے ایک بار پھر شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5 سے بڑھا کر 5.25 فیصد کردی ہے، امریکا میں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں شرح سود میں یہ 10ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ شرحِ سود میں آئندہ کچھ عرصے تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا
امریکی فیڈرل ریزرو مہنگائی کی سالانہ شرح 2 فیصد تک کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔