Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع
پاکستان

عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

Published April 13, 2023
Tags: Featured عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعےان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
Share
SHARE

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے کیس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا ایک دن کے لیے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ایک دن کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی بعد ازاں مزید سماعت کے بعد عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی اور عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

قبل ازیں عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانت پر سماعت کا آغاز کیا، جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم پاکستان ہیں، ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر مجھے دلائل سن کر آپ کے کلائنٹ کی ضمانت خارج کرنا پڑی پھر کیا ہوگا ؟ ۔ یا مجھے ان کو گرفتار کرانا پڑا تو کیسے گرفتار کرواؤں گا؟۔

وکیل نے کہا کہ ہم انڈرٹیکنگ دے رہے ہیں کہ عمران خان سرنڈر بھی کریں گے اور تفتیش بھی جوائن کریں گے ۔ عمران خان کو پیش کرتے ہیں تو شیلڈ لگاتے ہیں اور سکیورٹی رسک ہوتا ہے ۔

جج نے ریمارکس دیے کہ کون سا ایسا خاص کام انہوں نے کیا ہوا ہے کہ انہیں سکیورٹی تھریٹس آ گئے ہیں ۔ نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں ۔جس پر وکیل نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے گی اور سختی کرے گی تو ہم عمران خان کو پیش کرا دیں گے۔

سماعت کے دوران وکلا نے تھریٹ کی کاپی عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ عمران خان ملک چھوڑ کر نہیں جارہے،وہ مقدمات کا سامنے کریں گے اور کررہے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کو پولیس آج تک فیس کررہی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا ایک دن کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

TAGGED:Featuredعمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعےان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت شروع
Next Article سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کے چرچے کیوں‌ہورہے ہیں‌؟ جانیے !
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

موسم تبدیل ہوتے ہی کراچی پر ایک نئے وائرس ایڈینوکا حملہ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی ایک نئے وائرس کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔رجسٹرار…

February 19, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا‘ ہم نے ملک بچایا، اسحاق ڈار

نیویارک (ویب ڈیسک)؛ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو…

July 27, 2025
پاکستانصحت

ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت، ڈریپ نےنوٹس لے لیا

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی…

August 3, 2024
پاکستانکاروبار

کراچی: بولٹن مارکیٹ سے 16 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں…

March 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?