کیپ ٹاﺅن(اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
بسمہ معروف 68 اور عائشہ نسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 12 اور جویریہ خان صرف 8 رنز بناسکیں۔
بھارت نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے یاستیکا بھاٹیا 17، شفالی ورما 33 اور ہرمن پریت 16 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔
جمائمہ روڈریگز 53 اور ریچاگوش نے 31 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔