پونے (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔
بھارت کیخلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتانی کریں گے، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراوڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتےتو بولنگ ہی کرتے، جبکہ کھلاڑی میچز کو انجوائے کر رہے ہیں۔