Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا
کھیل

ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا

Published October 14, 2023
Tags: Featured پاکستانی ٹیم 42 اوور میں 191 رن پر ڈھیر
Share
SHARE

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

جواب میں بھارت نے 192 رن کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی اننگ
پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔

30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے۔

سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

168 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر چلتے بنے، محمد نواز بھی صرف 4 رن بناسکے، حسن علی بھی 12 رن پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد حارث بھی 2 رن پر چلتے بنے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج ، ہاردک پانڈیا،کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی اننگ
192 رن کا ہدف بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 30.3 اوور میں حاصل کرلیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رن کی اننگ کھیلی۔

شریاس ایئر 53 رن اور کے ایل راہول 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شریاس ائیرکی اننگ میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16 ، 16 رن بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے7 اوور میں 19 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

TAGGED:Featuredپاکستانی ٹیم 42 اوور میں 191 رن پر ڈھیر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’ایم ایل ون‘ ریلوے منصوبہIMF کی منظوری اور چین سے قرض و خودمختار گارنٹی سے مشروط
Next Article سعودیہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت معطل کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان کے ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں ہونےچاہئیں: نجم سیٹھی

(ویب ڈیسک):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے…

May 12, 2023
پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم:ملکی سکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے

اسلام آباد(نجات نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت…

January 2, 2023
پاکستان

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا، جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے: عمران کا دعویٰ

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ…

April 2, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی کمپنیوں کےافسران کےمفت یونٹ بند، تاپی گیس پائپ لائن کواستثنیٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کے بجلی کے مفت یونٹ بند کرنےکا فیصلہ…

October 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?