Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زلمے خلیل زاد امریکی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے، امریکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > زلمے خلیل زاد امریکی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے، امریکا
دنیا

زلمے خلیل زاد امریکی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے، امریکا

Published March 28, 2023
Tags: Featured امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل زلمے خلیل زاد ایک پرائیویٹ شہری ہیں
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے لیے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد ملک کی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے اور صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے بیان نہیں دیتے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا بیان پیر (27 مارچ) کو ایک پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق زلمے خلیل زاد کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آیا۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن دونوں امریکی صدور کے تحت افغان مفاہمت کے لیے خصوصی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ ’پاکستان کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور بھارت سے بہت پیچھے جا رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تہرے بحران کا سامنا ہے ’سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی‘ اور بہترین صلاحیت کے باوجود یہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنے حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ سنجیدہ روح کی تلاش، جرأت مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے‘۔

سابق امریکی سفیر نے پاکستان کو اس کے سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خاص طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی پولیس کی حالیہ کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ملک کے مشکلات سے نمٹنے کے لیے ’دو اقدامات‘ کی تجویز پیش کی تھی جس میں مزید بحران کو روکنے کیے لیے انتخاب کے لیے جون کے اوائل کی تاریخ مقرر کرنا شامل ہے۔

پریس بریفنگ میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خلیل زاد ایک پرائیویٹ شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی سوشل میڈیا سرگرمی یا تبصرے یا ٹوئٹس جن کا شاید آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ ذاتی حیثیت میں کیے گئے ہیں اور امریکی خارجہ پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے، اور وہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بات نہیں کرتے۔‘

پاکستان میں سیاسی ’افراتفری‘ کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ تشدد، ہراساں کرنے یا دھمکی دینے کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ ہم دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کرتے ہیں، ہم پاکستان میں تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں اور پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق جمہوری طریقے سے اپنے ملک کی قیادت کا تعین کرنے کی اجازت دیں۔‘

TAGGED:Featuredامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیلزلمے خلیل زاد ایک پرائیویٹ شہری ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ترازو کا جھکاؤ ایک طرف چلا گیا ہے،اگر یہ نظام انصاف ہے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے: وزیراعظم
Next Article بالی ووڈ میں کونے میں دھکیلاگیا، اس لیے امریکا آگئی؛ پریانکا چوپڑا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

ویڈیوز

وہیل مچھلی تنہائی میں گیت گنگناتی ہے، آسٹریلوی حیاتیات دان کی تحقیق

برسبن (ٹیک ڈیسک): ماہرین نے کہا ہے کہ بالخصوص ہمپ بیک وہیل، جب تنہا ہوتی ہیں تو وہ گیت نما…

February 21, 2023
پاکستان

پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے: رؤف حسن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین…

November 29, 2024
دنیاویڈیوز

ترکی،شام زلزلہ:40 ہزار اموات کا خدشہ ہے؛عالمی ادارہ صحت

استنبول (ویب ڈیسک): ترکیہ میں 5 ہزار 894 اور شام میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں. جبکہ…

February 8, 2023
کھیل

پیرس اولمپکس میں آج ہونیوالے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہونیوالے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی…

July 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?