Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اختر مینگل کا نواز شریف کو خط : “آپ لوگوں نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا”
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اختر مینگل کا نواز شریف کو خط : “آپ لوگوں نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا”
پاکستان

اختر مینگل کا نواز شریف کو خط : “آپ لوگوں نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا”

Published August 13, 2023
Tags: Featured آپ لوگوں پرگزری اُس سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں گوادر یونیورسٹی کے لاہور میں قیام کا اعلان
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما سردار اختر مینگل کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے گلے شکوں کا اظہار کیا ہے۔اختر مینگل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میرا یہ خط 22 جولائی 2022 کےمیسج کا تسلسل ہے، جن مسائل کا ذکرمیں نے پہلےکیا تھا کاش اُن میں کمی آتی، آج بھی وہی بلوچستان وہی جبری گمشدگیاں ہیں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلےکے حل کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم پر جو گزری یا گزر رہی ہے وہ ہماری قسمت ہے، حیرانی اس بات سے ہےجو آپ لوگوں پرگزری اُس سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ موجودہ حالات کا حل سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے تلاش کیا جا رہا ہے، ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی۔

سردار اختر مینگل کا خط میں کہنا ہے کہ موجودہ دور میں گوادر یونیورسٹی کے لاہور میں قیام کا اعلان کیا گیا اور گوادر ائیرپورٹ کا نام ایسے شخص کے نام کر دیا گیا جس سے شاید ہی بلوچستان کے لوگ واقف ہوں۔

بی این پی رہنما کے خط میں مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو تقریباً 2کروڑ 24 لاکھ بنتی تھی اسے 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔

نواز شریف کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینا بداعتمادی کو دوام بخشے گا۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کے لیے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازےبندکر دیےگئے، آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کا نام منظور کیا جس کی صدر پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے اور انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

TAGGED:Featuredآپ لوگوں پرگزری اُس سے ابھی تک سبق نہیں سیکھافیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیںگوادر یونیورسٹی کے لاہور میں قیام کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا: پالک کے پیکٹ سے مینڈک نکل آیا، کمپنی کیخلاف تحقیقات شروع
Next Article سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سینئرصحافی جان محمد مہر جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک): مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ…

February 15, 2024
پاکستان

عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواہ علی امین…

July 19, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب

واشنگٹن: (ٹیک ڈیسک): ناسا نے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر سگنل سے پیغام…

November 27, 2023
دنیا

بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

(ویب ڈیسک):بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

August 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?