Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’پٹھان‘ کی وجہ سے تنقید کی شکار دپیکا پڈوکون کوممبئی چھوڑناپڑگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’پٹھان‘ کی وجہ سے تنقید کی شکار دپیکا پڈوکون کوممبئی چھوڑناپڑگیا
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’پٹھان‘ کی وجہ سے تنقید کی شکار دپیکا پڈوکون کوممبئی چھوڑناپڑگیا

Published December 17, 2022
Tags: Featured پٹھان، دپیکا بڈوکون، شاہ رخ خان ، بالی ووڈ ،
Share
SHARE

بھارتی انتہا پسند اداکارہ دپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم ’پٹھان‘ پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’’بے شرم رنگ‘‘ جاری کیا گیا جس میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔
اس تمام تنازع سے دپیکا پڈوکون کو بظاہر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور وہ آج بھارت سے قطر روانہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون جب ممبئی ائیرپورٹ سے قطر کیلئے روانہ ہورہی تھیں تو ان کے چہرے پر پریشانی کے کوئی آثار نہیں تھے اور وہ مسکرا رہی تھیں، کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ دپیکا نے ائیرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو مسکراتے ہوئے کئی پوز دیے جس کے بعد شکریہ کہتے ہوئے وہ ائیرپورٹ کے اندر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی بین الاقوامی شخصیت ہوں گی۔ اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی اور اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ فیفا ورلڈکپ کا فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا.

TAGGED:Featuredپٹھان، دپیکا بڈوکون، شاہ رخ خان ، بالی ووڈ ،
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز پہلے ہی دن ختم، انگلینڈ بھی ایک وکٹ گنوا بیٹھا
Next Article انجلینا جولی کا یو این ایچ سی آر کےسفیر کا عہدہ چھوڑنے کااعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

اداکاری کیساتھ گلوکاری:پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی نام بنانے والی پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا میں 15 گانے…

February 27, 2024
پاکستان

گھوٹکی:کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

گھوٹکی (ویب ڈیسک): گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس…

August 1, 2024
پاکستان

آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا…

May 1, 2023
انٹرٹینمنٹ

وکرانت میسی نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’بارہویں فیل‘ کے اداکار وکرانت…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?