Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
بابراعظم
Nijat News > کھیل > بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
کھیل

بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

Published December 17, 2022
Tags: Featured بابراعظم کپتان بابراعظم
Share
SHARE

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 76 رنز کی اننگز کھیلی اور ایک سال میں ایک اننگز میں نصف سنچری سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا جو سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا۔

بابراعظم کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو اپنا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کریز پر موجود تھے تاہم وہ 45 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی نصف سنچری بنائی جو رواں سیریز میں تیسری نصف سنچری تھی جس میں راولپنڈی ٹیسٹ کی 136 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

بابراعظم نے رواں برس مجموعی طور پر 23 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز بنائے، جس میں 16 نصف سنچریاں اور 7 سنچریاں شامل ہیں۔

اس سے قبل مصباح الحق نے 2013 میں 22 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس میں 7 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اننگز شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی طرف سابق مشہور اوپنر سعید انور نے 1996 میں ٹیسٹ اور ون میں بالترتیب 7 اور 13 دفعہ نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔

سعید انور کے ریکارڈ کو سابق کپتان انضمام الحق نے 2000 میں ون ڈے میں 10 اور ٹیسٹ میں 10 مرتبہ نصف سنچری یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیل کر برابر کردیا تھا۔

عالمی سطح پر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 2014 میں 25 مرتبہ نصف سنچری یا اس بڑی اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔

کمار سنگاکارا نے 2015 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں 12،12 اور ایک مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں نصف سنچری یا ا سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں، جنہوں نے 2005 میں ٹیسٹ میں 12، ون ڈے میں 11 اور ٹی20 میں ایک مرتبہ 50 پلس رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔.

بھارت کے سارو گنگولی نے 1999 میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب 9 اور 14 اننگز کھیل کر اپنے ملک کے لیے ریکارڈ بنایا تھا۔

بابراعظم 23 اننگز کے ساتھ عالمی سطح پر گنگولی کے برابر آگئے ہیں اور اگر کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور ایسی باری لگانے میں کامیاب ہوئے تو رکی پونٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔

ایک سال میں 22 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں مصباح الحق کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا، بھارت کے شہرہ آفاق سچن ٹنڈولکر شامل ہیں۔

سنتھ جے سوریا نے 1997 میں ٹیسٹ میں 10 اور ون ڈے میں 12 اننگز کھیلی تھیں، سچن ٹنڈولکر نے 2007 میں ٹیسٹ میں 8 اور ون ڈے میں 14 اننگز کھیل کر بھارت کے دوسرے کھلاڑی بن گئے تھے۔

سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2007 میں ٹیسٹ میں 8 اور ون ڈے میں 14 مرتبہ 50 پلس اننگز کھیل کر تعداد 22 کردی تھی۔

TAGGED:Featuredبابراعظمکپتان بابراعظم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فاطمہ آفندی فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی
Next Article کراچی میں دودھ کراچی میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

‘مجھے2 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا’، بازیابی کے بعد عمران خان کے وکیل کا بیان

(ویب ڈٰیسک): پنجاب پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے…

November 3, 2024
دنیا

امریکا کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن نے تباہی مچادی، سینکڑوں افراد ہلاک

فلوریڈا- امریکا (ویب ڈیسک): امریکا کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کے باعث تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث…

September 30, 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان سمیت ان کے دیگر…

November 23, 2023
پاکستان

ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال

(ویب ڈیسک ):سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہروں اور گاؤں میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔پنجاب میں راجن…

August 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?