Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Bilkis Bano's petition, 2002 Gujarat riots
Nijat News > دنیا > بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد
دنیا

بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد

Published December 17, 2022
Tags: Featured بلقیس بانو ے گجرات حکومت
Share
SHARE

ھارت کی سپریم کورٹ نے گینگ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا ملنے والے 11 افراد کو رہا کرنے کے خلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد کردی، جس میں مجرموں کی رہائی کے لیے گجرات حکومت کو فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مئی کے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ بلقیس بانو کا گینگ ریپ کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کرنے کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کا فیصلہ حکومت گجرات کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

یہ حکم جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ پر مشتمل 2 رکن بنچ نے دیا۔
بلقیس بانو کو 3 مارچ 2002 کو گجرات میں فسادات کے دوران گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی تھے، بلقیس بانو اس وقت 19 سال کی اور حاملہ تھیں۔

احمد آباد کے قریب فسادیوں نے ان کی 3 سالہ بیٹی سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کر دیا تھا، ایک آدمی نے بچی کو ماں کے بازو سے چھین کر اس کا سر پتھر پر مار دیا تھا۔

ڈان اخبار کی 17 اگست کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بلقیس بانو گینگ ریپ کیس میں عمر قید کی سزا ملنے والے 11 افراد کو گودھرا جیل سے رہا کر دیا گیا تھا، گجرات حکومت نے ان کی معافی کی درخواست منظور کر لی تھی، مجرموں کی رہائی کے بعد رشتہ داروں کی طرف سے ان کا استقبال مٹھائی کھلا کر کیا گیا تھا۔

بلقیس بانو نے نومبر میں سپریم کورٹ کے مئی کے فیصلے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں مجرموں کی عمر قید کی سزا معاف کرنے کا اختیار گجرات حکومت کو دیا گیا تھا۔

بلقیس بانو نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے مطابق مجرموں کی رہائی کا فیصلہ کرنے کے لیے گجرات کی حکومت کی جانب سے کرنا مناسب ہے، یہ کوڈ آف کریمنل پروسیجر کے ضابطوں کے خلاف ہے۔

بلقیس بانو نے دفعہ 432 (7) (بی) کا حوالہ دیا تھا، جو سزا معطل کرنے یا معاف کرنے سے متعلق ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جس ریاست کے اندر مجرم کو سزا سنائی گئی، وہی حکومت معافی پر بھی غور کرے گی، مجرموں کو مہاراشٹرا کی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

بلقیس بانو نے دلائل دیئے تھے کہ کوڈ آف کریمنل پروسیجر کی دفعات کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کو معافی کی درخواست کو دیکھنا چاہیے تھا۔

عدالت نے ایک مجرم رادھیشیام بھگوان داس شاہ کی طرف سے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس میں اس نے حکومت گجرات سے 9 جولائی 1992 کی پالیسی کے تحت قبل ازوقت رہائی پر غور کرنے کی درخواست دی تھی، جو اس کو سزا سنائے جانے کے وقت نافذ العمل تھی۔

لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے حکم نامے میں بتایا گیا کہ مئی 2022 کے فیصلے میں کوئی غلطی نظر نہیں آئی، اس نے یہ بھی کہا کہ نظرثانی کی درخواست میں پیش کی گئی مثالیں عدالت کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوئیں۔

عدالت نے حکم نامے میں بتایا کہ نظر ثانی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

بلقیس بانو کی وکیل ایڈوکیٹ شوبھا گپتا نے ویڈیو پیغام میں وضاحت دی کہ 11 مجرموں کی رہائی کا معاملہ نظر ثانی درخواست کا موضوع نہیں تھا۔

شوبھا گپتا نے بتایا کہ یہ رٹ پٹیشن کا موضوع ہے جو ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

نومبر میں بلقیس بانو نے بتایا کہ رادھیشیام بھگوان داس شاہ کی رہائی کی درخواست میں مرضی کا حکم لینے کے لیے جرم کی نوعیت ظاہر نہ کرکے عدالت کو گمراہ کیا گیا۔

بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا نے دلائل دیے کہ رادھیشیام بھگوان داس شاہ نے بڑی چالاکی سے بلقیس بانو کا نام چھپایا۔

TAGGED:Featuredبلقیس بانوے گجرات حکومت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article Pak Vs Eng Karachi test کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر آؤٹ
Next Article India Poisoned Liquor بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں اس لیے اتحاد بہتر چلے گا

(ویب ڈیسک ):پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نئی اتحادی حکومت کا اتحاد بہتر چلنے کی امید…

February 22, 2024
دنیا

ترکیہ؛ جنگلات میں 2 ماہ سےلگی خوفناک آگ پر قابو نہیں‌پایا جاسکا، کوشش میں مزید 2 فائر فائٹر جاں بحق

برصہ- ترکی (ویب ڈیسک): ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے…

July 28, 2025
پاکستانصحت

کوئٹہ:غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال…

July 24, 2024
دنیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع

کراچی (ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن کی طرف سے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد…

January 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?